Advertisement
Advertisement
Advertisement

پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کا بہتر علاج اولین ترجیحات میں شامل ہے، ڈاکٹر یاسمین

Now Reading:

پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کا بہتر علاج اولین ترجیحات میں شامل ہے، ڈاکٹر یاسمین
یاسمین راشد

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کا بہتر علاج اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

 ڈاکٹر یاسمین راشد نے گنگارام ہسپتال کا دورہ کیا، وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر عامر زمان خان، ڈاکٹر رضوان، ڈاکٹر کامران و دیگر فیکلٹی ممبران ان کے ہمراہ تھے۔

وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے گنگارام ہسپتال میں ڈینگی وارڈز کا دورہ کیا اور اسکلز لیب کی سائٹ کا جائزہ لیا، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عامر زمان خان نے ڈاکٹر یاسمین کو گنگارام ہسپتال میں ڈینگی کے مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یو این ایف پی اے گنگارام ہسپتال میں اسکلز لیب، کمپیوٹر آئی ٹی لیب، کانفرنس روم اور لائبریری کے قیام میں مالی معاونت کرے گی، گنگارام ہسپتال میں ڈینگی کے مریضوں کا بہترعلاج کیا جارہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسکلز لیب میں ڈاکٹرز کی جدید تقاضوں کے مطابق تربیت کروائی جائے گی، نرسنگ کالج اور مڈوائفری کالج کی طالبات جدید اسکلز لیب سے جدید تربیت حاصل کریں گی، گنگارام ہسپتال میں صفائی ستھرائی کے انتظامات تسلی بخش ہیں۔

Advertisement

ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ گنگارام ہسپتال کے گائنی وارڈ میں مریضوں کو بہتر سہولیات فراہم کی جارہی ہیں، پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کا بہترعلاج اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق پنجاب کی عوام کو صحت کے شعبہ میں بہتر سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سندھ کے 14 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کب ہوں گے؟ اعلان ہوگیا
جعلی ڈگری کیس؛ جمشید دستی کو 7 سال قید کی سزا
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 80 واں اجلاس؛ وزیر اعظم لندن سے نیویارک روانہ
سیلاب دو دلوں کو ملنے سے نہ روک سکا، دلہا کشتی پر دلہن بیاہ لایا
وزیراعظم کی تجارت اور سرمایہ کاری کیلئے قابل عمل منصوبوں پر کام کی ہدایت
بلوچستان؛ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ہدایات پر منشیات کیخلاف فیصلہ کن مہم کا آغاز
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر