دودھ میں ہلدی کو ملا کر پینا ایک ایسا گھریلو ٹوٹکا ہے جو صدیوں سے چلا آرہا ہے۔
عرف عام میں ایسا مانا جاتا ہے کہ اس مشروب کے متعدد فوائد ہیں اور اسے متعدد طبی امراض کے گھریلو ٹوٹکے کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔
طبی سائنس نے اب تک ہلدی دودھ کے جو فوائد ثابت کیے ہیں وہ درج ذیل ہیں۔
اس ٹوٹکے میں ہلدی کا استعمال کیا جاتا ہے اور ہلدی اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور ہوتی ہے ، اینٹی آکسائیڈنٹس ایسے مرکبات کو کہا جاتا ہے جو خلیات کو پہنچنے والے نقصان سے لڑنے کے ساتھ جسم کو تکسیدی تناؤ سے تحفظ فراہم کرتے ہیں۔
ہلدی ملا دودھ جوڑوں کی تکلیف میں کمی کے لیے بہت مفید ہوتا ہے کیوں کے دودھ میں موجود اجزا ورم کش ہوتے ہیں ، دائمی ورم دائمی امراض بشمول کینسر، میٹابولک سینڈروم، الزائمر اور امراض قلب میں بنیادی کردار ادا کرتا ہے یہی وجہ ہے کہ ورم کش مرکبات سے بھرپور غذاؤں سے ان امراض کا خطرہ کم کیا جاسکتا ہے۔
تحقیقی رپورٹس سے ثابت ہوا ہے کہ ہلدی سے بی ڈی این ایف نامی مرکب کی سطح مین اضافہ ہوتا ہے جو دماغ میں نئے کنکشنز اور خلیات کی نشوونما میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔
ہلدی دودھ کے اجزا بالخصوص ادک اور دارچینی سے بلڈ شوگر کی سطح میں کمی لانے میں مدد مل سکتی ہے۔
مثال کے طور پر روزانہ ایک سے 6 گرام دار چینی کا استعمال خالی پیٹ بلڈ شوگر کی سطح میں 29 فیصد تک کم کرسکتا ہے جبکہ انسولین کی مزاحمت بھی گھٹ جاتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News