وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبد القدوس بزنجو نے کہا ہے کہ سرحدی تجارت کو بحال کردیا گیا ہے۔
میر عبد القدوس بزنجو نے حب میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حب ڈیولپمنٹ اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا جائے گا، اتھارٹی کے تحت حب کی ترقی کے لیے 5 ارب روپے خرچ کریں گے۔
انہوں نے لیڈا میں صنعتی ترقی کے لیے مختص 80 کروڑ روپے میں سے 40 کروڑ فوری جاری کرنے کی ہدایت کی۔
ان کا کہنا تھا کہ سرحدی تجارت کو بحال کردیا ہے، وزیر اعظم پاکستان سے بلوچستان کے لیے پیکیج کی بات کی ہے۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبد القدوس بزنجو نے مزید کہا کہ ہم کوشش کر رہے ہیں کہ وزیر اعظم عمران خان کو صوبے کے ہر ڈویژن کا دورہ کروائیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News