Advertisement
Advertisement
Advertisement

نوجوانوں میں سیرت طیبہ کی تعلیمات عام کرنے کیلئے توجہ دی جائے گی، وزیرِ اعظم

Now Reading:

نوجوانوں میں سیرت طیبہ کی تعلیمات عام کرنے کیلئے توجہ دی جائے گی، وزیرِ اعظم
عمران خان

وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بچوں اور نوجوانوں میں سیرت طیبہ کی تعلیمات عام کرنے کیلئے خصوصی توجہ دی جائے گی۔

عمران خان کی زیرِ صدارت رحمت العالمین اتھارٹی پر پیش رفت کا جائزہ اجلاس ہوا جس میں میں علماء کرام سے مشاورت کے طریقہ کار، بین الاقوامی سطح پر اتھارٹی کے مجوزہ اقدامات پر گفتگو کی  گئی۔

اجلاس میں ایڈوائزی کونسل کے کردار، سکولوں و کالجوں میں طلباء میں سیرت کے شعور کیلئے اقدامات پر باتچیت کی گئی جبکہ اجلاس میں وزیر اعظم کو  جامع میڈیا پلان پر بھی بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں عمران خان کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا گیا کہ  معیاری نشری مواد کے ذریعے بچوں اور نوجوانوں کو سیرت طیبہ کو عملی زندگی میں اپنانے کی  ترغیب دی جائے گی۔

بریفنگ دیتے ہوئے مزید کہا گیا کہ  نشری مواد میں سیرت کے اخلاقی پہلوؤں پر توجہ مرکوز کرکے معاشرتی برائیوں کے تدارک میں معاونت حاصل ہوگی۔

Advertisement

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیرِ اعظم عمران خان نے اتھارٹی سے متعلق تمام اقدامات پر تیزی سے عمل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ رحمت اللعالمین اتھارٹی کا مقصد معاشرے کی اخلاقی برائیوں کا سیرتِ طیبہ کی روشنی میں تدارک ہے، بچوں اور نوجوانوں میں سیرت طیبہ کی تعلیمات عام کرنے کیلئے خصوصی توجہ دی جائے گی۔

اجلاس  میں معاونِ خصوصی ڈاکٹر شہباز گِل، پروفیسر اعجاز اکرم، ڈاکٹر انیس احمد، ڈاکٹر خالد مسعود، ڈاکٹر عارف بٹ نے شرکت کی جبکہ وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت شفقت محمود اور پروفیسر ڈاکٹر عطاء الرحمن نے وڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر