
شازیہ مری نے کہا ہے کہ ملک پر نالائقوں کے ٹولے کو مسلط کرنے سے تباہی پر تباہی آرہی ہے ۔
ترجمان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سلیکٹڈ حکومت آئی ایم ایف سے معاہدہ پارلیمان میں پیش کرے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کہتے تھے کہ خود کشی کروں گا آئی ایم ایف کے پاس نہیں جاوں گا ، عمران خان نے خودکشی نہیں کی 22 کروڑ عوام کو پھٹے پر ڈال دیا ہے۔
ترجمان پیپلزپارٹی نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری سے بغض کی وجہہ سے پاک ایران گیس پائپ لائن کو ختم کیا گیا ، آج گھروں میں گیس نہیں کھاناکیسے پکے گا ۔
شازیہ مری کا کہنا تھا کہ بجلی ،گیس اور پٹرول مہنگا کرنے کا فیصلہ کرکے عوام دشمنی کا ثبوت دیا گیا ہے ۔
ترجمان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری کا مزید کہنا تھا کہ ملک پر نالائقوں کے ٹولے کو مسلط کرنے سے تباہی پر تباہی آ رہی ہے ، نالائق لاڈلے کو نہیں نکالا گیا تو تباہی پر قابو پانا مشکل ہو جائے گا۔
واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور رکن قومی اسمبلی شازیہ مری نے جاری کردہ اپنے بیان میں حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ پیپلزپارٹی عوام کو روزگار دیتی ہے، پیپلزپارٹی کے مخالف عوام سے روزگار چھینتے ہیں۔
شازیہ مری نے کہا تھا کہ عوام سے روزگار چھین کر کہا جاتا ہے کہ ملک معاشی ترقی کر رہا ہے ، سڑکیں اس وقت اچھی لگیں گی جب عوام کے گھر میں آٹا ہوگا ، صدر زرداری کے دور میں خطرناک سیلاب آئے مگر نہ خوراک کی کمی ہوئی نہ مہنگائی بڑھی۔
رکن قومی اسمبلی شازیہ مری نے کہا تھا کہ آگر پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر عمل کیا جاتا تو گیس کا بحران نہ ہوتا ، پارلیمنٹ سے خفیہ کیئے جانے والے فیصلے قوم کیلئے نقصان دہ ہوتے ہیں،صدر آصف علی زرداری نے پارلیمنٹ کو بااختیار بنایا، صدر زرداری نے کسی سے انتقام لینے کی بجائے ملک کی ترقی پر توجہ دی۔
پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور رکن قومی اسمبلی شازیہ مری کا مزید کہنا تھا کہ مہنگائی اور بیروزگاری کے خلاف پیپلزپارٹی کا احتجاج دو ہفتوں سےجاری ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News