Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

آریان  خان بیرون ملک منتقل ہونے والے ہیں؟ بڑی خبر سامنے آگئی

Now Reading:

آریان  خان بیرون ملک منتقل ہونے والے ہیں؟ بڑی خبر سامنے آگئی

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان سے متعلق بڑی خبر سامنے آگئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آریان جمعہ 12 نومبر کو 24 برس کے ہوگئے لیکن اس برس ان کی سالگرہ کافی خاموشی کے منائی گئی۔

تاش کے پتوں کو پڑھنے اور اس سے حالات زندگی بتانے والی ایک معروف خاتون جانوی گور نے آریان کی زندگی کو پڑھنے کے بعد اسے شیئر کیا ہے۔

جانوی گور کا کہنا ہے کہ آریان کا پیدائشی سال 1997 چینی جوتشی کے حساب سے آکس (بیل) کا سال ہے اور سال 2021 بھی اتفاق سے آکس کا سال ہے لہٰذا یہ سال تبدیلی اور زندگی میں کچھ دوبارہ سے کرنے کا وقت ہے۔

Advertisement

انہوں  نے کہا کہ آریان کی زندگی میں توازن سال 2025 کے قریب آئے گا جبکہ اگلے چار برس انہیں اپنے بارے میں آگہی حاصل کرنے اور اسے شیئر کرنے کا دورانیہ ہے۔

آریان کو اہم گھرانے میں پیدا ہونے کی وجہ سے کچھ مسائل ہیں تاہم آکس کا سال انہیں حقائق کو دیکھنے اور اسے سمجھنے میں معاون ہوگا۔

خاتون کا کہنا تھا کہ وہ بیرون ملک منتقل ہوکر وہیں اپنا خاندان تشکیل دیں گے جبکہ بلیاں بھی ان کی خوش بختی کے لئے اہم ہیں۔

جانوی گور کے مطابق آریان کا سماجی حلقہ محدود ہوسکتا ہے لیکن وہ اپنی قسمت آزمانے کے لئے بالی ووڈ اور ہالی ووڈ کا رخ کریں گے تاہم انہیں بڑی کامیابی سماجی خدمات اور انسانی فلاح و بہبود کے کاموں سے ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ وہ ایک فنکار ہونے کے حوالے سے اس کے فروغ کے لئے بھی کام کرسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ آریان خان کو گزشتہ ماہ کے اوائل میں ممبئی کروز ڈرگ کیس میں گرفتاری اور قید کے دوران کافی مشکل وقت کا سامنا رہا اور آریان نے تین ہفتے سے زیادہ وقت جیل میں گزارا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کترینہ کیف نے ہالی ووڈ میں کام کرنے کی پیشکش ٹھکرا دی؟
گلوکار حبیب رحمنٰ کا گانا ’میرے ڈھولے جیا‘ ریلیز کر دیا گیا
گزشتہ ایک سال سے لاپتہ معروف ماڈل و اداکارہ کی لاش برآمد
اداکارہ نور بخاری نے مریم نواز کے حُسن کی تعریف کردی
مفتی عبدالقوی ایک بار پھر سرخیوں میں؛ سوشل میڈیا پر تنقید کا شکار
ودیا بالن کا خود سے متعلق حیران کُن انکشاف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر