
صوبائی وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے کہا ہے کہ اسپتال میں لازمی سہولیات کے ساتھ جدید ایمبولینس بھی فراہم کی جائے۔
امتیاز شیخ کی زیرِ صدارت شکارپور میں جدید طرز کے کڈنی سینٹر کی تعمیر سے متعلق اجلاس ہوا جس میں حکومت سندھ کے ساتھ اینگرو اور ایس آٸی یو ٹی کے مابین معاہدہ کو حتمی شکل دینے پر پيش رفت ہوئی۔
وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ کا کہنا تھا کہ شکارپور ضلع میں گردے، ہیپاٹاٸیٹس سمیت دیگر امراض ہیں، کڈنی سینٹر، شکارپور میونسپل کے زیرِ انتظام ڈھونگ اسپتال میں قاٸم ہوگا۔
اجلاس میں اسپتال کی تعمیر کی شروعات کو دو ہفتوں کے میں حتمی شکل دینے پر زور دیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ اسپتال کی تعمیر کو ایک سال میں مکمل کریں گے، 250 ملین روپے کی لاگت سے بننے والی اسپتال ابتداٸی طور پر تیرہ بیڈ پر مشتمل ہوگی، منصوبے میں ڈاٸیلاسس مشینیں، لیبارٹری، ریڈیولاجی، اسکرین ٹیسٹ اور بلڈ بنک کا بھی انتظام کیا جاٸے گا۔
صوبائی وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے کہا کہ اسپتال میں لازمی سہولیات کے ساتھ جدید ایمبولینس بھی فراہم کی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News