Advertisement
Advertisement
Advertisement

آصف زرداری نے لاہور میں خیمے لگا کر احتجاج کرنے کا اعلان کر دیا

Now Reading:

آصف زرداری نے لاہور میں خیمے لگا کر احتجاج کرنے کا اعلان کر دیا
سابق صدر

ٹنڈوالہ یارمیں آصف علی زرداری نے خطاب میں بڑا اعلان کردیا۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین اورسابق صدرآصف علی زرداری نے لاہور میں خیمیں لگا کر احتجاج کرنے کا اعلان کر دیا۔

انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ٹنڈوالہ یار، پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوامی کام کیے ہیں، بھٹو صاحب نے عوام کے مسائل کو ترجیح دی، بلاول بھٹواور آصفہ بھٹو کی قیادت میں عوام کی خدمت کرتے رہینگے۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف نے آصف زرداری کی نئی پیشکش ٹھکرادی

انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت اور ہمارے مابین کچھ مسائل ہیں یہ مسائل چلتے رہیں گے،بہت جلد لاہور اور اسلام آباد میں بیٹھ کر ان مخالفین کا مقابلہ کرنے جارہا ہوں، اس حکومت کا وفاق میں بیٹھ کر مقابلہ کروں گا۔

Advertisement

سابق صدر آصف علی زرداری نے مزید کہاکہ ان سے مقابلہ کرنے کا وقت آگیا ہے۔

واضح رہےکہ گزشتہ دنوں آصف زرداری نے ن لیگ کو پیشکش کی تھی کہ چیئرمین سینیٹ ہمارا اور پنجاب کا وزیر اعلیٰ ن لیگ کا ہوگا،اس کے علاوہ قومی اسمبلی کے اسپیکر کو ہٹانے میں بھی مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

آصف زرداری نے دعویٰ کیا کہ ق لیگ اور جی ڈی اے والے بھی ہمارا ساتھ دینگے، قومی اسمبلی کی اسپیکر شپ بھی ن لیگ رکھ لے۔

ذرائع کے مطابق سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری کا یہ پیغام مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کو پہنچایا گیا۔

 یہ بھی پڑھیں:   ہم طبقاتی ناانصافیوں کے خلاف جنگ لڑتے رہیں گے، آصف زرداری

دوسری جانب شہباز شریف نے ان تمام تفصیلات سے پارٹی قائد نواز شریف کو بھی آگاہ کیا۔

Advertisement

 نواز شریف نے آصف زرداری کی پیشکش تسلیم کرنے سے انکارکرتے ہوئے کہاکہ پیپلز پارٹی اپنے سیاسی مقاصد کےلیے ہمیں استعمال کرنا چاہتی ہے۔

سابق وزیراعظم نواز شریف نے موقف اپنایاکہ آصف زرداری نے جو کچھ لاہور میں کہا اس کے بعد ان سے تعاون کی گنجائش نہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر