Advertisement
Advertisement
Advertisement

لاکڈ آئی فون کو منٹوں میں ان لاک کریں

Now Reading:

لاکڈ آئی فون کو منٹوں میں ان لاک کریں

امریکی کمپنی ایپل نے نئی اپ ڈیٹ میں سیکیورٹی خدشات پر لاک ہونے والے تمام آئی فون، آئی پیڈ کو ان لاک کرنے کا آپشن دے دیا ہے۔

ایپل کی جانب سے اس کی مصنوعات استعمال کرنے والے افراد کی سیکیورٹی اور پرائیویسی کا بہت خیال رکھا جاتا ہے، لیکن بعض اوقات ضرورت سے زیادہ سیکیورٹی بھی یوزرز کے لیے دردِ سر بن جاتی ہے اور ان کا مہنگا آئی فون لاک ہونے کے بعد کسی کام کا نہیں رہتا، یا اسے ان لاک کروانے کےلیے کافی تگ و دو کرنی پڑتی ہے۔

کمپنی کی جانب سے آئی فون  اور آئی پیڈ صارفین کے اس درینہ مسئلے کا حل تین دن قبل ہی جاری کی گئی آئی او ایس 15.2 اور آئی پیڈ او ایس 15.2 میں پیش کردیا ہے۔

نئی اپ ڈیٹ میں ایپل نے استعمال کنندگان کو اپنے لاک شدہ آئی فون اور آئی پیڈز کو ونڈوز یا میک کمپیوٹرز سے کنیکٹ کیے بنا ’ ری سیٹ‘ اور اس میں موجود ڈیٹا کو مٹانے کا اہل بنادیا ہے اور اگر آپ اپنا پاس کوڈ بھول گئے ہیں تو پھر اپنی ایپل آئی ڈی اور پاس ورڈ کو استعمال کرتے ہوئے اپنی ڈیوائس کو’ ری سیٹ‘ یا اس کا ’ ڈیٹا اریز‘ کر سکتے ہیں۔

اس نئے فیچر’ اریز ڈیوائس‘ میں ایسی ڈیوائسز کو بھی ری سیٹ کرنے کی اجازت دی گئی ہے جو حفاظتی اقدامات کے پیش نظر سیکیورٹی لاک موڈ، متعدد بار پاس کوڈ غلط ڈالنے کی کوششوں کی وجہ سے لاک ہوئی ہوں۔

Advertisement

استعمال کنندگان جب ’  Erase Device ‘  پر ٹیپ کریں گے تو ان سے شناخت کی تصدیق کے لیے ایپل کا آئی ڈی پاس ورڈ پوچھا جائے گا، لیکن اس بات کا دھیان رہے کہ آپ کی ڈیوائس وائی فائے یا موبائل ڈیٹا سے منسلک ہونی چاہیے بصورت دیگر وہ پرانے طریقہ کار پر چلی جائے گی۔

 ٹیکنالوجی ماہرین کا اس بابت کہنا ہے کہ یہ نیا آپشن پرانے طریقہ کار کا خاتمہ اور اہم اضافہ ہے۔ اس سے قبل استعمال کنندگان کو ری سیٹ کے لیے آئی فون یا آئی پیڈ کے DFU موڈ میں جاکر آئی میک یا ونڈوز کمپیوٹر کے ذریعے ڈیوائس فائنڈ ( تلاش) کرکے اسے ری اسٹور کرنا پڑتا تھا۔

آئی او ایس 15.2میں ڈیوائس ری سیٹ کرنے کی ضروریات؛

ایپل ڈیوائس کو ری سیٹ یا اس میں موجود ڈیٹا صاف کرنے سے قبل اس بات کو یقینی بنا لیں کہ اس کا آپریٹنگ سسٹم  آئی او ایس 15.2 یا اس کے بعد کا ہونا چاہیے۔

ڈیوائس کو لازماً وائی فائی یا موبائل ڈیٹا سے منسلک ہونا چاہیے۔

ڈیوائس ری سیٹ کرنے کے لیے آپ کو اپنی ایپل آئی ڈی اور پاس ورڈ لازماً پتا ہوناچاہیئے۔

Advertisement

ایپل آئی فون یا آئی پیڈ کو ری سیٹ کرنے کا طریقہ کار

اپنے پاس کوڈ کو اس وقت درج کریں جب تک ڈیوائس کی لاک اسکرین پر Try again later ظاہر نہ ہو۔ اس مرحلے کو اتنی بار دہرائیں کہ اسکرین کے نچلے کونے پر Erase Device کا آپشن نمودار ہوجائے۔

Erase Device کو منتخب کر کے Confirm پر ٹیپ کریں۔

ایپل ڈیوائس پر موجود ایپل آئی ڈی سے سائن آؤٹ ہونے کے لیے اپنی ایپل آئی ڈی اور پاس ورڈ داخل کریں۔

تمام سیٹنگز( ترتیبات) اور ڈیٹا کو مستقل طور پر ڈیلیٹ کرنے کے لیے Erase Device  پر ٹیپ کریں۔

ڈیوائس ری اسٹارٹ ہونے کے بعد اسکرین پر ظاہر ہونے والی ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے اپنی ڈیوائس کو دوبارہ سیٹ اپ کرلیں، بیک اپ کی مدد سے اپنے ڈیٹا اور سیٹنگز کو ری اسٹور کرتے ہوئے نیا پاس کوڈ ترتیب دیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ماؤس کی طرح کام کرنے والا انوکھا چھلا تیار
دوران ڈرائیونگ باتیں کرنے اور مشورے دینے والی کار تیار
صارفین کیلئے بڑی خبر؛ کیا واٹس ایپ جلد ایپل واچ پر دستیاب ہوگا؟
’اسمارٹ فون کیس‘ جو آپ کو موبائل کی لت سے چھٹکارہ دلائے!
زمین سے 40 ہزار گھنٹے کا مشاہدہ؛ مِلکی وے کہکشاں کی نئی اور حیران کن تصویر جاری
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر