Advertisement
Advertisement
Advertisement

اکشے کمار نے مداح کی خواہش پوری کرکے دل جیت لئے

Now Reading:

اکشے کمار نے مداح کی خواہش پوری کرکے دل جیت لئے

بالی ووڈ کے خطروں کے کھلاڑی اکشے کمار نے اپنی ایک مداح کی خواہش پوری کرکے سب کے دل جیت لیے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے سپر اسٹار اکشے کمار نے سوشل میڈیا کی مقبول ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنی ایک پلک نامی مداح کی خواہش پر اسے سالگرہ کی مبارکباد دی اور ساتھ پیغام میں لکھا کہ ’سالگرہ مبارک ہو پیاری پلک‘۔

Advertisement

خطروں کے کھلاڑی نے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ چاہے آپ گھر سے دور ہیں، لیکن یقیناََ آپ کے خاندان کی نیک تمنائیں اور محبت آپ کے ساتھ رہے گی‘۔

اکشے کمار نے اپنی مداح کو مبارکباد دیتے ہوئے مزید کہاکہ امید ہے کہ آپ کا سال بہت اچھا گزرے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے اکشے کمار کی نئی فلم سوریاونشی پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا تھا۔

مہوش حیات نے  ٹوئٹر پر اکشے کمارکی نئی فلم سوریاونشی  پر ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سوریاونشی بالی ووڈ کی اسلامو فوبیا کو فروغ دینے والی تازہ ترین فلم ہے۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اداکارہ سارہ عمیر نے شوہر محسن طلعت سے راہیں جدا کرلیں
علی ظفر کا سیلاب متاثرین کیلیے خصوصی فنڈ ریزنگ کنسرٹ کرنے کا اعلان
تم جیتو یا ہارو ! آئمہ بیگ کا قومی کرکٹ ٹیم کے نام پیغام
فواد خان کی فلم ’ابیر گلال‘ بالآخر سینما گھروں کی زینت بن گئی
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر