Advertisement
Advertisement
Advertisement

سیالکوٹ واقعے کے ذمہ داروں کو کٹہرے میں لانے کیلئے تمام ضروری اقدامات کیے ہیں، وزیراعظم

Now Reading:

سیالکوٹ واقعے کے ذمہ داروں کو کٹہرے میں لانے کیلئے تمام ضروری اقدامات کیے ہیں، وزیراعظم

وزیراعظم کا کہنا ہےکہ سیالکوٹ واقعے میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان سے جنوبی ایشیائی علاقائی تعاون کی تنظیم (سارک) کے سیکرٹری جنرل ایسالا رووان ویراکون نے ملاقات کی۔

ملاقات میں سارک کے سیکرٹری جنرل نے سیالکوٹ واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے وزیراعظم سے پریانتھا کمارا کی موت پر تعزیت کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اس طرح کی کارروائیوں کا کوئی جواز نہیں ہے۔

 وزیراعظم پاکستان نے موسمیاتی تبدیلی، تعلیم، غربت کے خاتمے، توانائی کے انضمام اور صحت کے چیلنجز پر تعاون کو مضبوط بنانے پر بھی زور دیا۔

Advertisement

 یہ بھی پڑھیں؛ سانحہ سیالکوٹ، سینیٹ میں مذمتی قرار داد منظور

وزیراعظم نے سارک کے عمل کو مزید بہتر بنانے اور فروغ دینے کے لیے سارک کے سیکرٹری جنرل کی کوششوں کو سراہا۔

ملاقات  میں وزیر اعظم نے علاقائی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے حکومت پاکستان کی جانب سے حمایت جاری رکھنے کا بھی یقین دلایا۔

سیکرٹری جنرل ایسالا رووان ویراکون نے سارک سے متعلق امور پر رہنمائی پر وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر