Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

راشد منہاس شہید کی والدہ مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

Now Reading:

راشد منہاس شہید کی والدہ مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

پاک فضائیہ کے شہید پائلٹ راشد منہاس (نشانِ حیدر) کی والدہ بیگم رشیدہ منہاس مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے مرحومہ کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔ نمازِ جنازہ میں پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید کے نام سے منسوب نمبر 2 اسکواڈرن کے ایئر اور گراؤنڈ کریو نے شرکت کی۔

مرحمومہ رشیدہ منہاس کی نمازِ جنازہ میں اعلیٰ سول اور عسکری حکام بھی شریک ہوئے۔

ائیر وائس مارشل زعیم افضل نے پاک فضائیہ کے افسران اور جوانوں کے ہمراہ مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی جانب سے مرحومہ کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی۔

Advertisement

قبل ازیں، ملک کی اعلیٰ سیاسی اور عسکری شخصیات کی جانب سے مرحومہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔

راشد منہاس شہید (نشانِ حیدر) کون تھے؟

پاکستان کا سب سے بڑا فوجی اعزاز ”نشانِ حیدر” پانے والے راشد منہاس نے پاکستانی فائٹر جیٹ کو بھارت لے جانے کا ناپاک منصوبہ ناکام بنا دیا تھا۔

اس بے مثال بہادری پر انہیں فوجی اعزاز “نشانِ حیدر” سے نوازا گیا۔

راشد منہاس شہید 17 فروری 1951 کو کراچی میں پیدا ہوئے. آپ نشان حیدر کا اعزاز حاصل کرنے والے سب سے کم عمر اور پاک فضائیہ کے پہلے آفیسر ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سندھ اسمبلی کی 87 ویں سالگرہ، گورنر سندھ کی عوام کو مبارکباد
بانی پی ٹی آئی نے ہمیشہ ملک اور اداروں کی بات کی، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ
بلاول بھٹو کا سندھ اسمبلی کے پارلیمانی سفر کے 87 سال مکمل ہونے پر پیغام
پاک کیوی ٹی ٹوئنٹی میچ، ٹریفک ایڈوائزری پلان جاری
وقت آنے پر بانی پی ٹی آئی کا پیغام غلط انداز میں پہنچانے والوں کو سامنے بٹھائیں گے، شبلی فراز
وزیر اعظم دو روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر