
رہنما پی ٹی آئی زلفی بخاری نےکہا ہے کہ عمران خان کی حکومت کے بعد 16 ہزار 1 سو 20 قیدی پاکستان لائے ہیں۔
تارکین وطن کے عالمی دن کی مناسبت سے جسٹس پراجیکٹ پاکستان اور پارلیمنٹیرینز کمیشن برائے انسانی حقوق کے اشتراک سے منعقد کی گئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی سید ذوالفقار بخاری کا کہنا تھا کہ جو اس پراجیکٹ کا مشن ہے وہ میرے اور وزیراعظم کے دل کے قریب ہے، تاریخ میں پہلی دفعہ اتنے قیدیوں کو چھڑوا کر لایا گیا۔
رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اب تک سولہ ہزار سے زائد پاکستانی قیدی بیرون ملک سے واپس لاچکی ہے۔
زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ جب منسٹری میں تھا تو بیوروکریسی اس پر کہتی تھی کہ نہ کریں، منسٹری چھوڑنے سے پہلے پرزنر پروٹیکشن پالسی تیار کر رہے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ میکسو اور سر لنکا اپنے ہر قیدی کے ساتھ کہڑے ہوتے ہیں، سعودی شہزادہ جب پاکستان آئے تو وزیراعظم نے قیدیوں کی رہائی کی بات کی تھی۔
زلفی بخاری نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانیوں سے جب بھی ملاقات کی ان نے کہا کہ موجودہ حکومت ہمارے ساتھ کہڑی ہوتی ہے۔
رہنما پی ٹی آئی زلفی بخاری کا مزید کہنا تھا کہ فلیپین اپنے ورکرز کے ساتھ کہڑی ہوتی ہے وہ چاہے کسی بھی ملک میں ہوں ، اورسیز منسٹری میں پرزنر پروٹیکشن پالیسی بنائی ہے امید ہے یہ سہی سے چلے گی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ و تحقیق سید فخر امام نے کہا کہ ہماری کوشش رہی ہے کہ بیرون ملک پاکستانیوں کی مدد کی جائے، بیرون ملک پاکستانیوں کی لئے بہت سی انسٹرکشنز دی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کے لئے بہت سے کام کئے ہیں، آرٹیکل 4 کہتا ہے کہ کوئی جیل میں ہے پاکستان کی ہو یا بیرون ملک کی اس کی حکومت مدد کرے گی۔
سید فخر امام کا مزید کہنا تھا کہ بیرون ملک کی جیلوں میں بہت سے پاکستانی قید ہیں، پوری دنیا میں جہاں پاکستانی قید ہیں ان کی وہاں کے ہائی کمشنر سے رابطہ ہے۔
تقریب میں تین مختلف مذاکروں کے دوران دوسرے ممالک میں قید پاکستانیوں کو بھرتی کرنے، وہاں قیدوبند افراد کے حالات اور سمندرپار پاکستانی قیدیوں کی واپسی جیسے موضوعات پر اراکین پارلیمنٹ، سول سوسائٹی کے نمائندوں اور ماہرین نے اپنی آراء پیش کیں۔
تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعظم کے سابق معاون برائے سمندر پار پاکستانی زلفی بخاری تھے۔ پینل مذاکروں میں وفاقی وزیر برائے خوراک سید فخرامام، سینیٹر عندلیب عباس، سینیر ولید اقبال، سینیٹر انوارالحق، رکن قومی اسمبلی نفیسہ خٹک اور سینیٹر مہر تاج شامل تھے۔
واضح رہے کہ تقریب کا اہتمام تارکین وطن کے عالمی دن کی مناسبت سے سرینا ہوٹل کیا گیا۔ یہ دن ہر سال 18 دسمبر کو منایا جاتا ہے۔ دنیا بھر میں اس وقت نوہزار دو سے زائد پاکستانی قید ہیں جن کی زیادہ تر تعداد خلیجی ممالک میں ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News