Advertisement
Advertisement
Advertisement

بہاولنگر: اغوا کے بعد لڑکی سے گن پوائنٹ پر زیادتی

Now Reading:

بہاولنگر: اغوا کے بعد لڑکی سے گن پوائنٹ پر زیادتی

بہاولنگر: شہر فرید کے علاقے میں اغوا کے بعد لڑکی سے گن پوائنٹ پر مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق  سولہ سالہ متاثرہ لڑکی اپنے حقیقی بھائی کے ہمراہ موٹر سائيکل پر جا رہی تھی کہ تین کار سوار ملزمان نے اسلحہ کے زور پر اغوا کر لیا۔

پولیس کے مطابق مبینہ طور پر  ایک ملزم نے لڑکی کو کھیتوں میں لے جا کر زبردستی جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا، جبکہ دو ملزمان اسلحہ تانے کھڑے رہے۔

پولیس کے مطابق واقعے کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب رہے، جبکہ جاتے جاتے لڑکی کے بھائی کا موبائل فون بھی ساتھ لے گئے۔

پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور متاثرہ لڑکی کو میڈیکل کروانے کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

Advertisement

آئی جی پنجاب راؤ سرادر علی خان نے بہاولنگر میں 16 سالہ لڑکی سے اغواء کے بعد مبینہ زیادتی کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔

آئی جی پنجاب نے آر پی او بہاولپور سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی، جبکہ ڈی پی بہاولنگر کو ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے اور فوری گرفتار کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔

آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ خواتین اور بچوں سے زیادتی اور تشدد کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر