Advertisement
Advertisement
Advertisement

نماز کے اوقات اور قبلہ کی سمت بتانے والی منفرد گھڑی ، قیمت جانیے!

Now Reading:

نماز کے اوقات اور قبلہ کی سمت بتانے والی منفرد گھڑی ، قیمت جانیے!
نماز

نماز

سوئٹزرلینڈ کی کمپٹنی آرمیڈز نے مسلمانوں کے مذہبی اعمال کی نشان دہی کرنے والی ایک منفرد گھڑی تیار کی ہے جسے ’مکہ مجموعہ‘ کا نام دیا گیا ہے۔

العربیہ کے مطابق سوئٹزرلینڈ کی گھڑی ساز کمپنی کے شریک بانی اسٹوبی پاسکل کا کہنا ہے کہ آرمیڈز کی ٹیم نے ایک ہائی ٹیک الیکٹرانک جزو ڈیزائن اورتیارکیا جو میکانیکی حرکت کے ساتھ گھڑی کے کیس سے مربوط ہے، متعلقہ سافٹ ویئر موبائل ریڈیو سہ رخی کے ذریعے پہننے والے کے مقام کا حساب لگاتا ہے اور گھڑی ذیلی ڈائلز پر معلومات دکھاتی ہے۔

ہر مسلمان کے لیے ضروری ہے کہ اسے نماز، صحروافطار کے اوقات کا علم ہو اور اس کام کے لیے ایک گھڑی تیار کی گئی ہے جسے ’مکہ مجموعہ‘ کا نام دیا گیا ہے جس میں ایسے افعال شامل کیے گئے ہیں جو مکہ (قبلہ) کی سمت، نماز(صلوٰۃ) کے اوقات اور رمضان المبارک (صوم) کے روزے کے اوقات کا بتاتا ہے۔

آرمیڈز کے شریک بانی ٹام مورف نے بتایا کہ ایسی گھڑی تیار کرنے خیال اسٹوبی پاسکل کے ساتھ بحث کے دوران آیا کیوں کہ وہ ہر وقت گھڑیوں کے منفرد ڈیزائن کے بارے میں بات کرتے رہتے تھے۔

ٹام مورف کا کہنا تھا کہ ہماری گفتگو ریاضی، فلکیات اور بہت سے دوسرے موضوعات پر تاریخ میں اسلامی دنیا کی عظیم کامیابیوں پر مرکوز رہتی تھی اور اس دوران ہم نے دن میں پانچ بار نماز کی روزانہ کی مشق اوررمضان المبارک کے مقدس مہینے میں سال میں ایک بار روزے رکھنے کے بارے میں بات کی اور یہیں سے ہمیں اس گھڑی کو بنانے کا خیال آیا۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ ہم جو چاہتے تھے وہ فنگشن پہلے سے کسی گھڑی میں موجود نہیں تھا اور ہمیں ان تینوں عناصر کو ملانے کے لیے تکنیکی طور پربڑے چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑا ، چونکہ مذہب ایک ایسا موضوع ہے جو کافی حساس ہوسکتا ہے لیکن ہم نے اس کے ساتھ انتہائی احترام معاملہ کیا ہے اور اس ضمن میں اپنے مسلم روابط کو بروئے کار لائے۔

آرمیڈز کی مکہ کولیکشن چارماڈلز پر مشتمل ہے، یہ سب سٹین لیس اسٹیل کے کیس والی ہیں، لیکن درخواست پر پلاٹینم میں بھی دستیاب ہے جب کہ گھڑی کی قیمتیں 6,000 ڈالر سے 163,000 ڈالر تک ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سال 2026؛ رمضان المبارک کا آغاز کب سے ہوگا؟ تاریخ کی پیشگوئی
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
انسانیت کے ماتھے کا جھومر؛ فرانسیسی اداکارہ اڈیل ہینل کی فلسطین کیلئے قربانی
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
مکھیاں دور، گائے پُرسکون؛ انوکھا نوبل انعام، جاپانی محققین کے نام
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر