Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی میں نجی بینک کی عمارت میں دھماکے سے 17 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

Now Reading:

کراچی میں نجی بینک کی عمارت میں دھماکے سے 17 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

شیر شاہ میں نجی بینک کی عمارت میں دھماکے سے 17 افراد جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔

بول نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے شیر شاہ میں پراچہ چوک کے قریب واقع ایک نجی بینک کی عمارت میں عین اس وقت دھماکا ہوا جب عملہ پیشہ وارانہ خدمات سرنجام دے رہا تھا۔ دھماکے کے وقت عوام کی بھی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

دھماکا اس قدر شدید تھا کہ ناصرف بینک کی دیواریں گر گئی بلکہ قریب واقع پیٹرول پمپ کو بھی کافی نقصان پہنچا، اس کے علاوہ اطراف کی عمارتوں کے بھی شیشے ٹوٹ گئے۔

یہ خبر بھی پڑھیں : نیو کراچی میں سلنڈر دھماکہ،2 افراد جاں بحق

 دھماکے کے بعد پولیس رینجرز اور امدادی کارکنوں کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی، زخمیوں کو سول اسپتال بے نظیر بھٹو ٹراما سینٹر منتقل کردیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

Advertisement

طبی عملے نے 17  افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ہے جب کہ کئی کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: کراچی میں فیکٹری کا بوائلر پھٹنے 8 افراد جاں بحق

پولیس کا کہنا ہے کہ بینک جس عمارت میں قائم ہے وہ نالے پر بنی ہے، دھماکا بھی نالے میں گیس بھر جانے سے ہوا ہے۔

نالے پر عمارت کے حوالے سے بینک کا موقف

نجی بینک کے ترجمان نے کہا ہے کہ بینک طویل عرصے یہاں قائم ہے، بینک کرائے پر ہے جس کی ہر ماہ ادائیگی کی جاتی ہے۔

ایک زخمی کی حالت تشویشناک

Advertisement

ٹراما سینٹر کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کہا کہ اس واقعے میں اب تک 17 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں، تمام لاشیں ٹراما سینٹر میں آئی ہیں ، واقعے میں 16 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کا نوٹس

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے شیر شاہ کے قریب دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر کراچی کو انکوائری کرنے کا حکم دے دیا۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ انکوائری میں پولیس کا افسر شامل کیا جائے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے سیکریٹری صحت کو سول اسپتال میں سہولیات کی فراہمی  جب کہ  انتظامیہ کو اسپتال اور جائے وقوعہ  پر پہنچ کر متاثرین کی ہر ممکن مدد کرنے کی بھی ہدایات کی۔

رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان کے والد بھی جاں بحق

Advertisement

پراچہ چوک کے قریب ہونے والے دھماکے میں جاں بحق افراد میں تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان کے والد دلاور خان بھی شامل ہیں، وہ دھماکے کے وقت جائے وقوعہ پر ہی موجود تھے۔

وزیراعظم کا شیرشاہ دھماکے پر اظہار افسوس

وزیراعظم عمران خان نے شیر شاہ دھماکے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ میری دلی دعائیں اور تعزیت کراچی کے شیر شاہ پراچہ چوک پر ہونے والے دھماکوں کے متاثرین کے تمام خاندانوں کے ساتھ ہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ مجھے خاص طور پر ہمارے ایم این اے عالمگیر خان کے والد کا سن کر بہت دکھ ہوا جو دھماکے میں شہید ہوگئے تھے۔

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ  اللہ عالمگیر خان کو  یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

سیاسی رہنماؤں کا اظہار افسوس

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ دھماکے کی نوعیت اور سدباب کا تعین کیا جائے، دھماکے میں زخمی ہونے والے تمام افراد کے فی الفور علاج معالجے کو یقینی بنایا جائے۔

ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے شیر شاہ کراچی میں دھماکے پر متعدد افراد کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ مرحومین کو اپنے جوار رحمت میں جگہ اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائیں۔

Advertisement

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے دھماکے کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہارکیا۔ ایم این اے عالمگیر خان کے والد سمیت دیگر افراد کے جاں بحق ہونے پر اظہار تعزیت کیا ہے۔

انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کی معفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔

Advertisement

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ دھماکے کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع اور عالمگیر خان کے والد محترم کے جاں بحق ہونے پر دلی رنج ہوا، اللہ تعالٰیٰ آپ کو یہ ناقابل تلافی نقصان برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے۔

پاک سر زمین پارٹی کے چئیر مین سید مصطفیٰ کمال نے شیر شاہ کے بند نالے میں دھماکے پر گہری تشویش اور  قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع اور متعدد افراد کے زخمی ہونے پر افسوس کا اظہارکیا۔ انہوں نے واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات اور زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
واپڈا کا حب کینال 48 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ، شہر قائد میں پانی کی فراہمی معطل رہنے کا امکان
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر