Advertisement
Advertisement
Advertisement

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی آئیگی،مشیر تجارت

Now Reading:

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی آئیگی،مشیر تجارت

مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی آئی گی۔

تفصیلات کے مطابق مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انرجی اور خام مال کی درآمد میں اضافہ ہوا، خام مال میں اضافہ اچھی بات ہے جس سے صنعتیں چلتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ گھبرانے کی کوئی بات نہیں ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی آئیگی۔

 مشیر تجارت کا کہنا تھا کہ ویکسین کی درآمد عالمی بینک اور اے ڈی بی کی فنڈنگ سے ہورہی ہے۔

مشیر تجارت عبدارزاق داؤد کا مزید کہنا تھا کہ نومبر میں برآمدات 2.9 ارب ڈالر کی تاریخی سطح پر آئیں، ماہ دسمبر میں 3 ارب ڈالر کی برآمدات ہوجائیں گی۔

Advertisement

دوسری جانب مشیر خزانہ شوکت ترین نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تین بڑی خبریں آئیں جس کی وجہ سے مارکیٹ متاثر ہوئی، پہلی خبر یہ تھی کہ مہنگائی نومبر میں 11.5بڑھی، دوسری خبر یہ تھی کہ برآمدات 7.7ارب ڈالر رہیں اور تیسری خبر اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی میں ڈسکاؤنٹ ریٹ 8.75 تک پہنچنے سے متعلق تھی۔

مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ حکومت نے ٹریژری بل 10.75 فیصد پر اٹھائے ہیں، مہنگائی درآمدی اشیاء کی وجہ سے ہے، جبکہ 4 چیزوں کی درآمد میں اضافہ ہوا جس کی وجہ سے امپورٹ بل بڑھا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اہم خبر آگئی
این ایف سی ایوارڈ میں تبدیلی کی تیاریاں، قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس 18 نومبر کو طلب
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوئی مزید کتنی کمی؟
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
پی آئی اے کا برطانیہ کیلئے فلائٹ آپریشن بحال، خواجہ آصف نے افتتاح کردیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر