Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم  عمران خان کامیاب جوان اسپورٹس ڈرائیو کا افتتاح کل کرنے جا رہے ہیں

Now Reading:

وزیراعظم  عمران خان کامیاب جوان اسپورٹس ڈرائیو کا افتتاح کل کرنے جا رہے ہیں

وزیراعظم عمران خان ملکی تاریخ کے سب سے بڑے کھیلوں کے پروگرام کامیاب جوان اسپورٹس ڈرائیو کا افتتاح کل 6 دسمبر کو کرنے جا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کامیاب جوان اسپورٹس ڈرائیو کا شاندار اجراء جناح اسٹیڈیم اسلام آباد اسپورٹس کمپلیکس میں کیا جائے گا جس کے ساتھ کھیلوں کی سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز ہوگا۔

کھیلوں کے شعبے میں پاکستان کا معیار عالمی سطح پر لانے کے لئے سابق مشہور برطانوی فٹ بالر مائیکل اوون بھی کامیاب جوان اسپورٹس ڈرائیو کا حصہ بن گئے۔  پاکستان میں “ساکر سٹی” قائم کرکے زبردست ٹیلنٹ کی تلاش کیلئے جلد نیشنل ٹرائلز شروع کر دئیے جائیں گے۔

نوجوانوں میں چھپا کھیلوں کا جنوں ابھارنے کے لئے کامیاب جوان اسپورٹس ڈرائیو کا آفیشل ترانہ لانچ سے ایک دن پہلے ریلز کر دیا گیا ہے۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار کا  کہناہے کہ پاکستانی کے مقامی ٹیلنٹ کو عالمی سطح پر کامیاب بنانے کے لئے منصوبے کے پہلے فیز میں 12 کھیل بشمول ہاکی، کرکٹ، فٹ بال، ہینڈ بال، ریسلنگ، ویٹ لفٹنگ، اسکواش، والی بال، اسکی ، جوڈو، باکسنگ اور ایتھلیٹکس شامل ہیں۔

Advertisement

عثمان ڈار نے کہا کہ اس مہم میں خواتین کی شمولیت کو یقینی بنانے کے لئے ملک بھر میں دس مختلف کھیلوں کی سرگرمیاں ترتیب دی گئی ہیں۔

ملک کے تمام صوبوں بشمول گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کے 25 علاقہ جات میں کھیلوں کے مقابلے کرائے جائیں گے اور ایک کروڑ نوجوانوں کو سیلکشن کے عمل سے گزارا جائے گا۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی کا کہنا ہے کہ  کامیاب جوان اسپورٹس ڈرائیو کے تحت بائیو مکینک لیب اور 12 یونیورسٹیوں میں عالمی میعار کی اسپورٹس اکیڈمیاں اور ہائی پرفارمنس سنٹرز قائم کئے جارہے ہیں جہاں کامیاب کھلاڑیوں کو ٹریننگ فراہم کی جائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایشیا کپ: پاک بھارت میچز میں ڈرامائی موڑ، عوام کی دلچسپی ختم ہونے لگی
ایشیا کپ میں پاکستان سے میچ منسوخ کروانے کیلئے بھارتی سپریم کورٹ میں درخواست دائر
ایشیا کپ 2025: بھارت نے یو اے ای کو 9 وکٹوں سے ہرا دیا
ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ: بھارت اور یو اے ای میں آج کانٹے کا مقابلہ متوقع
ایشیا کپ 2025: پہلے میچ میں افغانستان نے ہانگ کانگ کو 94 رنز سے ہرا دیا
دبئی میں ایشیا کپ 2025 کی ٹرافی کی شاندار رونمائی، محسن نقوی بھی شریک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر