Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیر اعظم نے 50 لاکھ گھروں کا وعدہ کر کے، کروڑوں گھر اجاڑ دئیے، شازیہ مری

Now Reading:

وزیر اعظم نے 50 لاکھ گھروں کا وعدہ کر کے، کروڑوں گھر اجاڑ دئیے، شازیہ مری
شازیہ مری

شازیہ مری کا کہنا ہےکہ وزیر اعظم نے 50 لاکھ گھروں کا وعدہ کرکے، کروڑوں گھر اجاڑ دئیے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات شازیہ مری نے وزیر اعظم کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم خود کتنا ٹیکس دیتے ہیں، جو شخص خود ٹیکس چور ہے، وہی تبلیغ کررہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم کو گھر جانے کے بعد ہی آٹے دال کا بھاؤ پتہ چلے گا، وزیر اعظم ہر معاملے میں غلط بیانی سے کام لیتے ہیں، وزیر اعظم چوری سے جائے مگر سینہ زوری نہ جائے۔

واضح رہےکہ وزیراعظم  نے مائیکرو ہیلتھ انشورنس پروگرام کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  کہاکہ پاکستان دنیا میں سستا ترین ملک ہے، دنیا کے امیر ترین ممالک میں بھی ہیلتھ کوریج نہیں ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ اسلامی فلاحی ریاست بنانا ہمارا نصب العین تھا، کے پی کے میں اکثریت نہ ہونے پرکہا گیا کہ مخلوط حکومت نہ بنائیں ، 2018 میں کے پی کے میں دو تہائی اکثریت حاصل کی۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ 2013 میں حکومت کے بعد خیبر پختونخواہ کے 30 فیصد لوگوں کو ہیلتھ انشورنس ملی، ایک رپورٹ کے مطابق 2013 سے 2018  تک کے پی کے میں غربت  کم ہو ئی۔

عمران خان نے کہاکہ صحت کارڈ غریب اور سفید پوش دونوں کیلئے ہے، گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا کے ہر ضلع میں لوگوں کو صحت کارڈ ملے گا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کبھی نہیں کہا کہ ملک کو ایشین ٹائیگر بنائیں گے بلکہ ہمیشہ سوچا کہ ریاست مدینہ کی طرز پر فلاحی ریاست بنانا مقصد تھا۔

انہوں نے کہاکہ ہم اپنی آنےوالی نسلوں کیلئےمنصوبہ بندی کررہےہیں،ہم طویل المدتی منصو بے بنارہےہیں،اگلے10 سال میں 10 ڈیمزبنائیں گے، 50 سال بعد بڑے ڈیمزبنانےکی کوشش کی گئی۔

عمران خان نے کہاکہ 63 لاکھ اسکالرشپس فراہم کی جائیں گی،اسکالرشپس میرٹ پریقینی بنانےکی نگرانی خودکروں گا،کامیاب پاکستان پروگرام سے 20 لاکھ خاندانوں کی مددکریں گے، 5 لاکھ تک بلاسودقرضہ،ٹیکنیکل تعلیم،گھرکیلئے 27 لاکھ قرضہ اورہیلتھ کارڈ دینگے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے پاس پیسےہوں گےتومزیدسہولتیں دیں گے،ہم جوپیسہ اکٹھاکرتےہیں وہ قرضوں کی ادائیگی میں چلاجاتاہے، گزشتہ حکومتوں کےلیےگئےقرضوں کی قسطیں اورسود ادا کرناہوتاہیں،احساس راشن پروگرام کےتحت عوام کوریلیف دیاجائےگا۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر