Advertisement
Advertisement
Advertisement

شعیب ملک ٹی ٹوئنٹی میں اہم سنگ میل کے قریب  

Now Reading:

شعیب ملک ٹی ٹوئنٹی میں اہم سنگ میل کے قریب  
شعیب ملک

شعیب ملک

پی ایس ایل میں مختلف ٹیموں کی نمائندگی کرنے والے قومی آل راؤنڈر شعیب ملک  ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کرنے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے تجربہ کار آل راؤنڈر شعیب ملک ان دنوں پاکستان کی نمائندگی سے زیادہ غیرملکی ٹی ٹوئنٹی لیگز کھیلنے میں مصروف دکھائی دیتے ہیں اور وہ متعدد لیگز میں ٹیم کی قیادت بھی کرتے رہے ہیں۔

حال ہی میں شعیب ملک نے لنکا پریمیئر لیگ میں جافنا اسٹالینز کی قیادت کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو ٹائٹل جتوایا اور یوں وہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 14 ٹائٹل کے ساتھ پہلے پاکستانی بن گئے ہیں جب کہ عالمی طور پر وہ اس فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں۔

سب سے زیادہ ٹی ٹوئںٹی ٹائٹل جیتنے والے کپتان کی بات کریں تو ابتدائی دونوں نمبروں پر کیریبین کھلاڑی ڈیوئن براؤ اور کیرون پولارڈ دکھائی دیتے ہیں جو بالترتیب 16 اور 15 ٹائٹل کے ساتھ شعیب ملک سے آگے ہیں۔

لنکا پریمیئر لیگ کے فائنل میں جافنا اسٹالینز نے شعیب ملک کی قیادت میں تھسارا پریرار کی گال گلیڈی ایٹرز کو 53 رنز سے شکست دی جب کہ شعیب ملک نے فائنل میں آل راؤنڈر کھیل پیش کرتے ہوئے بیٹنگ میں 46 رنز بنانے کے بعد 2 وکٹیں بھی حاصل کیں۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نوجوان کرکٹر پریکٹس کے دوران گیند لگنے سے جاں بحق
جنوبی افریقا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دیدی
پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج، ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر