Advertisement
Advertisement
Advertisement

ٹوئٹر نے ’اسپیسز‘ ریکارڈنگ فیچر کو سب کے لیے کھول دیا

Now Reading:

ٹوئٹر نے ’اسپیسز‘ ریکارڈنگ فیچر کو سب کے لیے کھول دیا

ٹوئٹر نے صوتی (آڈیو)  گفت گو کے لیے متعارف کرائے گئے ٹول Spaces میں موجود ریکارڈنگ فیچر کو اینڈروئیڈ صارفین کے لیے جاری کردیا ہے۔ 

ٹوئٹر کے آفیشل اکاؤنٹ سے ہونے والی ٹوئٹ کے مطابق سوشل میڈ یا پلیٹ فارم نے اپنےاینڈروئیڈ اور آئی او ایس صارفین کے ساتھ ساتھ  کمپیوٹر استعمال کرنے والے استعمال کنندگان کے لیے بھی اسپیس ریکارڈنگ کو دوبارہ سننے اور شیئر کرنے کا آپشن کھول دیا ہے۔

ٹوئٹر کے اس حالیہ اقدام نے مائیکرو بلاگنگ جائنٹ کے Spaces فیچر کو روایتی پوڈ کاسٹ کے ساتھ مزید مربوط کردیا ہے، کیوں کہ اب استعمال کنندگان لائیو براڈ کاسٹ ختم ہونے کے بعد بھی ریکارڈ ہونے والی بات چیت کو بھی سن سکتے ہیں۔

ٹوئٹر نے یہ ٹول حال ہی میں سوشل آڈیو ایپ کلب ہاؤس کی جانب سے متعارف کرائے گئے ری پلے آپشن  کے بعد متعارف کرایا ہے، کلب ہاؤس کے استعمال کنندگان اس فیچر کی بدولت لائیو رومز کو ریکارڈ اور انہیں بعد میں شیئر بھی کر سکتے تھے۔

 ٹوئٹر اپنے استعمال کنندگان کو آئی او ایس ( ایپل) اور اینڈروئیڈ پر Spaces ریکارڈ کرنے کا اہل بنانے کے لیے کچھ میزبان (ہوسٹ) بھی فراہم کر رہا ہے۔ اس سے قبل یہ فیچر ابتدائی طور پر صرف اکتوبر میں لانچ کیے گئے ریکارڈڈ اسپسز کے لیے منتخب  ہوسٹس کے لیے دست یاب تھا۔

Advertisement

اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے Spaces ہوسٹ اپنا لائیو آڈیو روم تخلیق کر نے کے لیے اپنے Spaces  کو ٹائٹل اور اس روم کے اغراض و مقاصد کو بیان کرنے والے تین ٹیگس کے ساتھ تخلیق کرے گا۔

میزبان کواپنا لائیو آڈیو سیشن شروع کرنے سے قبل سیٹگنز میں جا کر ’ ریکارڈ اسپیس‘ کے بٹن پر ٹیپ کرنا ہوگا، اگر استعمال کنندہ پہلے سے ہیریکارڈ ہونے والے ٹوئٹر اسپیس میں ہوا تو اسے  سرخ نقطے کے ساتھ  ’Rec ‘ بٹن دکھائی دے گا۔

جب میزبان اپنا اسپیس ختم کرنے کے لیے تیار ہوگا تو اسے سیدھے ہاتھ پر اوپر کی طرف موجود ’End‘ بٹن پر ٹیپ کرنا ہوگا۔ اس بٹن پر ٹیپ کرتے ہی ایک ڈائیلاگ باکس کھل جائے گا، جس میں اس سے اسپیس اور ریکارڈنگ دونوں ختم کرنے کی تصدیق کی جائے گی۔ یہ مرحلہ مکمل ہونے کے بعد اسپیس کی ریکارڈنگ کو ٹوئٹر پلیٹ فارم پر کہیں بھی شیئر کیا جاسکتا ہے۔ اور استعمال کنندگان اسے دوبارہ سننے کے ساتھ ساتھ اپنے طور پر دوبارہ شیئر بھی کر سکتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صارفین کیلئے بڑی خبر؛ کیا واٹس ایپ جلد ایپل واچ پر دستیاب ہوگا؟
’اسمارٹ فون کیس‘ جو آپ کو موبائل کی لت سے چھٹکارہ دلائے!
زمین سے 40 ہزار گھنٹے کا مشاہدہ؛ مِلکی وے کہکشاں کی نئی اور حیران کن تصویر جاری
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
واٹس ایپ اسٹوریج مینجمنٹ کو آسان بنانے کے لیے نیا فیچر لانے کی تیاری شروع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر