Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملک دشمنوں کے خلاف پوری قوم متحد ہے، شیخ رشید

Now Reading:

ملک دشمنوں کے خلاف پوری قوم متحد ہے، شیخ رشید
شیخ رشید

 شیخ رشید احمد کا کہنا ہےکہ آج کے دن ہم نے عزم نو کرنا ہے کہ ملک دشمنوں کے خلاف پوری قوم متحد ہے۔

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں کہاکہ  پاکستان کےخلاف مذموم مقاصد والےعناصر سے سختی سے نمٹیں گے۔

سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور اور مشرقی پاکستان کی برسی پر وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے ان واقعات کو ناقابل فراموش قرار دیتے ہوئے کہا کہ آج کےدن قوم شہدا کو خراج عقیدت اور سلام پیش کرتی ہے۔

ان کا کہنا ہےکہ ان واقعات کے شہیدوں نے قوم کو دشمنوں سے مقابلےکا نیا جذبہ دیا اور ہم نے دہشت گردی کا بھرپور مقابلہ کیا، حکومت نیشنل ایکشن پلان پر سنجیدگی سےعملدرآمد کررہی ہے تاکہ ایسے سانحات دوبارہ وقوع پذیر نہ ہوں۔

وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے اپنے بیان میں خبردار کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کیخلاف مذموم مقاصد والےعناصر سے سختی سےنمٹیں گے۔

Advertisement

واضح رہےکہ 16 دسمبر 2014 کی صبح دہشت گردوں نے پشاور کے آرمی پبلک اسکول میں بزدلانہ کارروائی کرتے ہوئے 132 طالب علموں سمیت 141 افراد کو شہید کردیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
9 مئی پاکستان کی انا کا مسئلہ، ملوث افراد کا احتساب ہونا چاہیے، وزیر دفاع
پاسپورٹ بنوانے والوں کی بڑی پریشانی حل ہوگئی
دنیا بھر کی نظریں وزیراعظم کے آئندہ دورہ چین پر جمی ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات
9 مئی قوم کو تقسیم کرنے کی سازش تھی، وزیراعلیٰ سندھ
قیدیوں کی سیکیورٹی ہمارا اندرونی مسئلہ ہے، ترجمان دفتر خارجہ
کراچی میں گرمی کی لہر برقرار، درجہ حرارت مزید بڑھنے کا امکان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر