Advertisement
Advertisement
Advertisement

مقتول سری لنکن شہری کی لاش لاہور روانہ

Now Reading:

مقتول سری لنکن شہری کی لاش لاہور روانہ
ایبٹ آباد

ایبٹ آباد؛ شارٹ سرکٹ سے گھر میں آگ بھڑک اٹھی، 9 افراد جاں بحق

سیالکوٹ میں رونما افسوسناک واقعے میں قتل ہونے والے سری لنکن شہری پریانتھا کی لاش ریسکیو ادارے کی ایمبولینس کے ذریعے لاہور روانہ کردی گئی۔

ترجمان پولیس کے مطابق ایمبولینس کے ہمراہ ایلیٹ فورس کی دو گاڑیاں بھی روانہ کی گئی ہیں۔

پورسٹ مارٹم مکمل ہونے کے بعد ڈیڈ باڈی سری لنکن سفارت خانے کے حوالے کرنے کے لیے لاہور روانہ کی گئی ہے۔

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ لاہور سے قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد لاش کو خصوصی پرواز کے ذریعے سری لنکا روانہ کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ مقتول سری لنکن شہری کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں دل دہلا دینے والے انکشافات سامنے آئے ہیں۔

Advertisement

رپورٹ میں سر کی ہڈی ٹوٹنے، دماغ باہر آنے اور مقتول کے جسم کا 99 فیصد حصہ مکمل طور پر جلنے کی تصدیق کی گئی ہے۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پریانتھا کی موت دماغ کو نقصان پہنچنے کی وجہ سے ہوئی۔ مقتول کے بازو اور کولہے سمیت تمام ہڈیاں ٹوٹ چکی تھیں، صرف ایک پاوں ٹھیک تھا باقی پورے جسم میں ایک بھی ہڈی سلامت نہیں بچی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر