
مانچسٹر سٹی نے اپنے فارورڈ کو بارسلونا کو فروخت کرنے کے لئے رضامندی ظاہر کر دی ہے۔
بارسلونا فٹ بال کلب کو مانچسٹر سٹی کے فارورڈ 21 سالہ فیرارن ٹورز کی خدمات حاصل کرنے کے لئے مزید 10 ملین یورو کی رقم درکار ہو گی۔
اسپینش کلب بارسلونا نے حال ہی میں ایک بنک سے لون لیا ہے اور توقع کی جا رہی ہے کہ جلد ہی فارورڈ فیرارن ٹورز 55 ملین یورو کی ڈیل کے ساتھ بارسلونا کا حصہ بن جائیں گے۔
فیرارن ٹورز کی خریداری کے لئے مالی مشکلات کا مسلہ حل ہونے کے بعد بارسلونا فٹ بال کلب کو لالیگا کے قواعد و ضوابط کے تحت اپنے چند کھلاڑیوں کو فروخت بھی کرنا ہو گا۔
اسپین سے تعلق رکھنے والے فیرارن ٹورز نے مانچسٹر سٹی کے لئے 43 میچز کھیلے ہیں ، جبکہ اس سے قبل وہ اگست 2020 تک ویلینسیا فٹ بال کلب کی نمائندگی کرتے ہوئے 16 گول کر چکے ہیں۔
بارسلونا نے فیرارن کے حوالے سے کہا ہے کہ وہ کسی بھی ٹیم کے اسٹار کھلاڑی ہیں اور مانچسٹر سٹی بھی اس کی قدر جانتی ہے، اور اگلی دہائی میں فیرارن ٹورز بارسلونا اور قومی ٹیم اسپین کے بہترین کھلاڑی کے طور پر سامنے آئیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News