Advertisement
Advertisement
Advertisement

سانحہ سیالکوٹ، سینیٹ میں مذمتی قرار داد منظور

Now Reading:

سانحہ سیالکوٹ، سینیٹ میں مذمتی قرار داد منظور

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل گیارہ بجے ہوگا،5 نکاتی ایجنڈا جاری

سانحہ سیالکوٹ کے خلاف سینیٹ میں مذمتی قرارداد منظور کر لی گئی۔

چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سینیٹ اجلاس کی صدارت کی۔

چئیرمین کا کہنا تھا کہ سینیٹ کا ایک وفد سری لنکن شہری کی ہلاکت پر اظہار افسوس کیلئے سری لنکا جائے گا۔

اراکین نے سانحہ سیالکوٹ میں ملوث ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔

 معمول کی کارروائی معطل کرکے سانحہ سیالکوٹ پر بحث کی گئی ۔

Advertisement

قائد ایوان ڈاکٹر شہزاد وسیم نے سری لنکن شہری پرینتھا کمارا کے قتل سے متعلق قرارداد پیش کی جسے متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔

مذمتی قرارداد کے متن کے مطابق ایوان ایسے انتہا پسندی کے واقعات کی مذمت کرتا ہے، ایسے واقعات سے ہمارے مذہب کا کوئی تعلق نہیں۔

قرارداد کے ذریعے حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ کہ واقعے میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کرے۔

 یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن ممبران کی تقرری: حکومت اور اپوزیشن کے درمیان بریک تھرو

اعظم نذیر تارڑ، رضا ربانی ،سینیٹر مشتاق احمد،مولانا عطاء الرحمان ،طاہر بزنجو اور دیگر کا کہنا تھا کہ ایک جتھے نے سری لنکن شہری پر توہین رسالت کا الزام لگاکرلاش کو جلا کر جشن منایا،یہ دہشتگردی کا بدترین واقعہ تھا۔

انہوں نے کہاکہ اس واقعے سے پاکستان کی عالمی سطح پر بدنامی ہوئی،علماء سمیت پورے ملک نے اس کی بھرپور مذمت کی۔

Advertisement

قائد ایوان شہزاد وسیم اور وزیر ریلوے اعظم سواتی اور دیگر حکومتی اراکین نے کہا کہ ہمیں شدت پسندی کا مقابلہ کرنا ہوگا، ہم سب کی ذمہ اری ہے کہ رواداری سے متعلق ذہن سازی کا اہتمام کریں۔

اعظم سواتی نے کہا کہ انتہاپسندی کی وجہ سے انسانی جانوں کے ساتھ ساتھ اب تک کروڑوں اربوں کا نقصان ہو چکا ہے، بدقسمتی سے توہین مذہب یا توہین رسالت کو متعدد لوگوں نے اپنے مفادات کی خاطر تشریح کرکے استعمال کیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں مشیر خزانہ شوکت ترین نے چئیرمین سینیٹ سے اپنی رکنیت کا حلف بھی لیا۔

سینیٹ اجلاس پیر کی سہ پہر تین بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر