Advertisement
Advertisement
Advertisement

ماحولیاتی آلودگی میں پاکستان کا حصہ نہ ہونے کے برابر ہے، وزیراعظم

Now Reading:

ماحولیاتی آلودگی میں پاکستان کا حصہ نہ ہونے کے برابر ہے، وزیراعظم
وزیراعظم

وزیراعظم

وزیراعظم نے کہا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی میں پاکستان کا حصہ نہ ہونے کے برابر ہے۔

 وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کا اجلاس ہوا جس میں وزیر اعظم نے شہری علاقوں کے لئے فوری طویل المدتی منصوبہ بندی پر زور دیا۔

 اجلاس میں وزیراعظم کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا گیا کہ فضائی آلودگی کے مسائل نومبر سے شروع ہوئے جو کہ سب سے خشک مہینہ تھا، جس سے پنجاب کے بیشتر علاقے متاثر ہوئے۔

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات پاکستان پر بہت زیادہ ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے مسئلے کا حصہ نہیں لیکن ہم اس کے حل کا حصہ بننا چاہتے ہیں،آلودگی پر قابو پانے کے لیے طویل مدتی پائیدار شہری صفائی کے منصوبے کی ضرورت ہے۔

Advertisement

عمران خان نے کہا کہ اگلی نسل کو صاف ستھرا مستقبل فراہم کرنے کی ذمہ داری موجودہ نسل پرعائد ہوتی ہے، حیاتیاتی تنوع کا نقصان جنگلات کی کٹائی اور جنگلات کی زمین پر تجاوزات کی وجہ سے ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ صاف ستھرا مستقبل فراہم کرنے کی ذمہ داری موجودہ نسل کے کندھوں پر ہے، ہماری آنے والی نسلوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لیے موسمیاتی تبدیلی کے موافق اقدامات کی ضرورت ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر