
وفاقی مشیر خزانہ شوکت ترین خیبر پختونخوا سے سینیٹر منتخب ہوگئے ہیں۔
خیبر پختونخوا سے سینیٹ کی خالی نشست پر صوبائی اسمبلی میں پولنگ ہوئی،شوکت ترین کے مدمقابل عوامی نیشنل پارٹی کے شوکت جمال امیرزادہ ، پیپلز پارٹی کے محمد سعید اور جے یو آئی (ف) کے ظاہر شاہ امیدوار تھے۔
پولنگ کے دوران 123 ارکان نے حق رائے دہی استعمال کیا۔ شوکت ترین 87 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جب کہ جے یو آئی اور اے این پی نے 13 ،13 ووٹ لیے۔
پولنگ کے دوران صوبائی اسمبلی کے 22 ارکان نے اپنا ووٹ کاسٹ نہیں کیا، ووٹ نہ کاسٹ کرنے والوں میں قائد حزب اختلاف اکرم خان درانی، اور صوبائی وزیر شاہ محمد بھی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ سینیٹ کی یہ نشست پی ٹی آئی کے ایوب آفریدی کے استعفے کی وجہ سے خالی ہوئی تھی۔
بطور وزیرخزانہ ہر مہینے پشاور آؤں گا
سینیٹ کی نشست پر کامیاب ہونے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے شوکت ترین نے کہا کہ میرا ووٹ کراچی سے نہیں لاہور سے پشاور منتقل ہوا ہے، لاہور میں میرے والدین رہتے تھے اور پشاور میں میرا سسرال ہے اور داماد آدھا گھر والا ہوتا ہے۔ بطور وزیر خزانہ ہر مہینے پشاور آیا کروں گا اور پوری دلجوئی سے عوام کے مسائل حل کروں گا۔
مشیر خزانہ نے کہا کہ مہنگائی صرف پاکستان میں نہیں پوری دنیا میں ہے، ملک میں بجلی کا نہیں گیس کا مسئلہ ہے، ہر سال ہمارے گیس کے ذخائر کم ہوتے جا رہے ہیں، کوشش کر رہے ہیں کہ گیس کے مزید ذخائر دریافت ہوں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News