Advertisement
Advertisement
Advertisement

جنوبی افریقہ کے دورے کے لئے بی سی سی آئی نے اتوار تک کی ڈیڈ لائن دے دی

Now Reading:

جنوبی افریقہ کے دورے کے لئے بی سی سی آئی نے اتوار تک کی ڈیڈ لائن دے دی

بھارتی کرکٹ بورڈ نے جنوبی افریقہ کے لئے ٹیم کے دورے کے حوالے سے اتوار تک کی ڈیڈ لائن دے دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ((BCCI نے انڈین کرکٹ ٹیم کے شیڈولڈ دورے کے حوالے سے خدشات کا اظہار کر دیا ہے، اور جنوبی افریقن کرکٹ بورڈ کو ٹیم کے دورے کے حوالے سے اتوار تک فیصلہ کرنے کی ڈیڈ لائن دے دی ہے۔

آئی سی سی کے فیوچر ٹور پروگرام کے تحت انڈین ٹیم کو سیریز کے لئے جنوبی افریقہ کا دورہ کرنا ہے، جس کا پہلا ٹیسٹ میچ 17 دسمبر سے جوہانسبرگ میں شروع ہو گا۔

بھارتی کرکٹ بورڈ نے کورونا وائرس کے نئے جنوبی افریقن ویرئینٹ اومیکرون کی وجہ سے جنوبی افریقن کرکٹ بورڈ سے اتوار تک مہلت مانگ لی ہے۔

ذرائع کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے جانب سے کورونا کی نئی صحت ایڈوائزری اور مختلف ممالک کی جانب سے جنوبی افریقہ کے لئے فضائی سروس معطل کرنے کے بعد بھارت بھی سیریز سے پیچھے ہٹ گیا ہے۔

Advertisement

میڈیا رپورٹس کے مطابق بی سی سی آئی کھلاڑیوں کی حفاظت کے حوالے سے کافی الرٹ ہے ، اور بی سی سی آئی اس سیریز کو کچھ عرصے کے لئے منسوخ کرنے پر سوچ رہا ہے۔

واضح رہے کہ فیوچر ٹور پروگرام کے تحت بھارتی کرکٹ ٹیم کو جنوبی افریقہ کے خلاف 3 ٹیسٹ میچز ، 3 ون ڈے میچز اور 4  ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے ہیں۔

جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ  کے لئے بھارتی کرکٹ ٹیم کی آمد سے کافی مالی فائدہ ہو گا، کیونکہ جنوبی افریقہ کو رگبی سے 330 ملین انڈین روپے کی آمدنی ہوتی ہے جبکہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے دورے سے ایک اندازے کے مطابق کرکٹ بورڈ کو 700 ملین انڈین روپے کی خطیر آمدنی متوقع ہے۔

انڈیا کی اے ٹیم پہلے ہی جنوبی افریقہ میں موجود ہے جو وہاں تین غیر سرکاری ٹیسٹ میچز کھیل رہی ہے جس کی 6 دسمبر کو بھارت واپسی ہو گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کو 93رنز سے شکست دی
جوہر ہاکی کپ، سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان اور بھارت کا میچ تین تین گول سے برابر
ہم نے خود کو اس مشکل میں ڈالا، اب ہدف کے دفاع کی پوری کوشش کریں گے، اظہر محمود
سلطان آف جوہر ہاکی کپ، پاک بھارت جونیئر ٹیموں کا روایتی مصافحہ
لاہور ٹیسٹ کا تیسرا دن، جنوبی افریقا کو جیت کیلیے 226 رنز درکار
پاک، جنوبی افریقہ ٹیسٹ میچ کا تیسرا روز، قذافی اسٹیڈیم اور اطراف میں سکیورٹی ہائی الرٹ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر