Advertisement
Advertisement
Advertisement

افریقن کپ آف نیشن اپنے مقررہ وقت پر ہو گا، صدر سی اے ایف

Now Reading:

افریقن کپ آف نیشن اپنے مقررہ وقت پر ہو گا، صدر سی اے ایف

کنفیڈریشن آف افریقن فٹ بال (سی اے ایف) کے صدر پیٹرک موٹسیپی نے واضح کیا ہے کہ افریقن کپ آف نیشن اپنے وقت پر ہو گا۔

صدر سی اے ایف گزشتہ روز یانڈرز اسٹیڈیم کے دورے پر تھے جہاں افریقن کپ آف نیشن فٹ بال ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ کھیلا جائے گا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ان قیاس آرائیوں اور افواہوں میں کوئی صداقت نہیں ہے کہ اومیکرون کے خدشے کے باعث افریقن کپ آف نیشن ملتوی کئے جانے کا امکان ہے۔

صدر پیٹرک موٹسیپی نے کہا کہ سب لوگ دیکھ رہے ہیں کہ اس ایونٹ کے حوالے سے ہم نہایت ہی پر جوش اور پرعزم ہیں۔

Advertisement

صدر پیٹرک نے مزید کہا کہ میں 7 جنوری کو کیمروں پہنچ جاؤں گا ، میری فیملی بھی میرے ساتھ ہی ہو گی۔

ہم کیمرون اور اس کی عوام کے ساتھ مل کر اس ٹورنامنٹ کو شاندار بنانا چاہتے ہیں اور یہ ایک کامیاب ایفکون ثابت ہو گا، ہم دنیا اور افریقہ کو افریقن فٹ بال کا بہترین چہرہ دکھانا چاہتے ہیں۔

صدر پیٹرک نے مزید کہا کہ یہ ٹورنامنٹ افریقن عوام کے لئے نہایت اہمیت کا حامل ہے ، میں اور میری ٹیم بڑی بے صبری سے ایونٹ کا انتظار کر رہے ہیں، ہم نے اس ایونٹ کے لئے انتھک محنت کی ہے

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سہ فریقی سیریز: افغانستان کے انکار کے بعد پی سی بی کا زمبابوے سے رابطہ
آسٹریلوی کرکٹرز کا بھارتی کھلاڑیوں پر طنز، ویڈیو نے ہنگامہ کھڑا کردیا
ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی کا امتزاج؛ کرکٹ میں نیا فارمیٹ ’’ٹیسٹ ٹوئنٹی‘‘ متعارف
راشد خان ون ڈے بولنگ رینکنگ میں نمبر ون، پاکستانی بولرز ٹاپ 10 سے باہر
لیونل میسی کے لئے بری خبر، اربوں روپے کا جھٹکا لگ گیا
سعودی عرب نے مسلسل تیسری بار فیفا ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر