وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے کہا ہے کہ عمران خان ہی مسئلہ کشمیر حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
وزیراعظم آزاد کشمیر نے کشمیر ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز اسلام آباد میں او آئی سی وزراء خارجہ کی کانفرنس ہوئی، او آئی سی وزراء خارجہ اجلاس کیلئے آزاد کشمیر کے وزیراعظم کو بھی بلایا گیا۔ رات سے یہ خبر مل رہی تھی کشمیر پر کوئی بات نہیں ہوئی، میں یہ چاہتا ہوں اس لحاظ سے اپنا نقطہ نظر پیش کروں۔ عمران خان نہ صرف مسئلہ کشمیر بلکہ مسئلہ فلسطین کو بھی اجاگر کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر انتہائی اہم معاملہ ہے اس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، میڈیا انسانیت کے خلاف جرائم کو اجاگر کرے۔ وقتاً فوقتاً کشمیر پر آواز اٹھائی جاتی رہی، او آئی سی کو مضبوطی سے مسئلہ کشمیر پر بھی توجہ دینا ہوگی۔
وزیراعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ رائے شماری کا معاملہ سب سے اہم ہے مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ میں ہے۔ افغانستان اقوام متحدہ کے ایجینڈے پر نہیں ہے جبکہ کشمیر اقوام متحدہ کے ایجینڈے پر ہے۔
عبدالقیوم نیازی نے کہا کہ افغانستان میں انسانی بحران پیدا ہونے سے بچانے کے لیے وزیراعظم عمران خان نے اہم کردار ادا کیا جبکہ عمران خان ہی مسئلہ کشمیر حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔بھارت مقبوضہ کشمیر میں ڈیمو گرافی کو تبدیل کر رہا ہے، ہمیں بھارت پر دباؤ بڑھانا ہوگا تاکہ کشمیریوں کی مشکلات کم کی جا سکیں۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان میں عوام بھوک سے مر رہے ہیں اور کشمیر میں گولیوں سے مررہے ہیں، میں ایل او سی سے تعلق رکھنے والا ہوں جسے عمران خان نے وزیر اعظم بنایا۔ میرا بھی گھر ایل او سی پر جو گولیوں سے چھلنی ہوا ہے۔
عبدالقیوم نیازی کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے کل اوآئی سی اجلاس میں افغانستان پر دوٹوک الفاظ میں موقف اختیار کیا، افعانستان کی صورتحال پر پہلے پارلیمنٹ کی نیشنل سیکورٹی کمیٹی کا اجلاس ہوا، نیشنل سیکورٹی کمیٹی اجلاس سے میں نے بھی خطاب کیا۔
وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کا مزید کہنا تھا کہمیں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر بھی ان کیمرہ اجلاس بلایا جائے، چالسی سالہ مسلہ افغانستان پر ان کیمرا اجلاس بلایا گیا۔ میری گزارش ہے پارلیمنٹ میں چوہتر سالہ کشمیر مسئلہ پر ان کیمرا اجلاس بھی بلایا جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
