ورلڈ کپ 1992ء کی فاتح ٹیم کے نائب کپتان اور لیجنڈ کرکٹر جاوید میاں داد نے وزیراعظم عمران خان کی حمایت سے متعلق سوال کا جواب دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق حیدر آباد میں میڈیا سے گفتگو کے دوران جاوید میاں داد نے کہا ہے کہ پہلے ٹیموں کی سیکیورٹی ایشوز نہیں ہوا کرتے تھے اب مسائل بڑھ گئے ہیں۔
اس پر صحافی نے لیجنڈ کرکٹر سے استفسار کیا کہ آپ نے عمران خان کی ماضی میں حمایت کی تھی، موجودہ حالات میں اُن کی حمایت کریں گے؟
اس پر جواب میاں داد نے جواب دیا کہ دوسرے ممالک کے حالات لاء اینڈ ریگولیشن کی وجہ سے بہتر ہیں۔
لیجنڈ کرکٹر نے کہا کہ اگر کسی بھی جگہ کو اچھا کرنا ہو تو وہاں کے لوگوں کو شعور ہونا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہارنے سے سیکھنے اور جیتنے سے حوصلہ بڑھتا ہے، کھلاڑیوں کو خود پر اعتبار ہی نہیں کہ آگے موقع ملے گا یا نہیں۔
جاوید میاں داد نے مزید کہا کہ ایسے میں لڑکوں کو موقع ملا تو انہوں نے گیمبلنگ کرکے پیسے بنائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
