
بارسلونا فٹ بال کلب کے سابق مین اسٹرائکر سرجیو اگیرو نے دل کی بیماری کے باعث فٹ بال سے رٹائرمنٹ لے لی۔
گزشتہ روز ایک پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے اپنی رٹائرمنٹ کا اعلان کیا، پریس کانفرنس میں بارسلونا فٹ بال کلب کے صدر جوآن لیپورٹا اور ان کے مداح بھی موجود تھے۔
سرجیو اگیرو نے چھلکتے آنسوؤں کے ساتھ کہا یہ بڑا مشکل مرحلہ ہے جس پر یقین نہیں کیا جا سکتا ، مگر حقیقت آخر یہی ہے۔ میں نہ چاہتے ہوئے بھی اپنے محبوب ترین کھیل سے دور ہو رہا ہوں۔
اسٹرائکر سرجیو نے کہا کہ میری نظریں مستقبل پر تھیں اور میں فٹ بال گراؤنڈ میں مزید چند سال اور گزارنا چاہتا تھا ، مگر میری صحت نے مجھ سے میرے خواب چھین لئے ہیں، زندگی اور فٹ بال میں سے ایک کا انتخاب بے حد مشکل تھا۔
سرجیو اگیرو کو 30 اکتوبر کو میچ کے دوران سینے میں شکایت کے باعث طبی معائنے کے لئے اسپتال لایا گیا تھا جہاں ڈاکٹروں نے چیک اپ کے بعد دل کے عارضے میں مبتلا ہونے کا بتایا۔
سرجیو اگیرو کا کیرئیر نہایت ہی شاندار تھا ، شائقین فٹ بال میں سرجیو کا اپنا ایک سرکل تھا، انہوں نے اپنے کیرئیر کے 786 میچز میں 427 گول کئے.
سرجیو نے بھرائے ہوئے لہجے میں صحافیوں کو بتایا کہ وہ پر امید تھے کہ گراؤنڈ میں دوبارہ اتریں گے ، مگر طبی ماہرین نے مجھے اتنا ہی کہ بس اب بہت ہو گیا۔
سرجیو نے مزید کہا کہ مجھے اپنے فٹ بال کیرئیر پر فخر ہے ، میں اپنے ساتھی کھلاڑیوں، اسٹاف اور تمام مداحوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے مجھے بے پیار دیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News