Advertisement
Advertisement
Advertisement

’’تنظیمی ذمہ داران سیاسی چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کی تیاری کریں‘‘

Now Reading:

’’تنظیمی ذمہ داران سیاسی چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کی تیاری کریں‘‘

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے تنظیمی ذمہ داران ہر سطح پر خود کو منظم اور آئندہ کے سیاسی چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کی تیاری کریں۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی زیر صدارت سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم ترین اجلاس منعقد ہوا جس میں وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اور مرکزی سیکریٹری جنرل اسد عمر سمیت دیگر اراکین نے شرکت کی۔

اجلاس میں تحریک انصاف کے آئین پر نظرِثانی کیلئے قائم کردہ خصوصی کمیٹی کی پیش کردہ سفارشات پر غور  کیا گیا۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے نظرِثانی کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں نئی آئینی اسکیم کی منظوری دے دی۔

مرکزی سیکریٹری جنرل کی قیادت میں نئے نامزد کردہ ذمہ داران کو نچلی ترین سطح تک تنظیم سازی کا عمل جلد از جلد مکمل کرنے کی فوری ہدایت کی گئی۔

Advertisement

اس موقع پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ پی ٹی آئی وفاقِ پاکستان کی مقبول اور منظم ترین سیاسی قوت ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی و انتظامی طور پر نچلی ترین سطح تک عوام کو بااختیار بنانے کے ہدف کی جانب بڑھ رہے ہیں۔

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ قومی تعمیر و ترقی کے عمل میں سماج کے غریب طبقے کی بہبود پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔

انکا کا کہنا تھا کہ صحت کارڈ سے سستے راشن کی اسکیموں تک حکومت فلاحی ریاست کی طرز پر عوامی بہبود پر غیر معمولی وسائل صرف کررہی ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ کارکنان تحریک انصاف کی حکومت کے فلاحی منصوبوں کے ثمرات عوام تک پہنچانے کے عمل میں شرکت کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کے تنظیمی ذمہ داران ہر سطح پر خود کو منظم اور آئندہ کے سیاسی چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کی تیاری کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آصف علی زرداری چین کے دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
روانڈا میں پاکستانی سفیر کا ڈاکٹر اکبر نیازی ٹیچنگ اسپتال کا دورہ، دو طرفہ تعاون پر زور
کولاچی میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن،7 خوارجی ہلاک
سمندر پار پاکستانیوں کے بغیر پاکستان کی معیشت آگے نہیں بڑھ سکتی، وزیراعظم
وفاقی حکومت کا قرضہ جون 2025 تک 80 ٹریلین روپے ہوگیا
عالمی امن کا دن؛ پاک فوج کا قابل تحسین کردار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر