
وزیراعظم نے افغانستان کی صورتحال سے متعلق اہم اجلاس طلب کر لیا۔
وزیر اعظم عمران خان کی سربراہی میں افغانستان کی صورتحال اور امن وامان پر اجلاس کچھ دیر بعد ہوگا۔
وزیر اعظم ہاؤس میں شرکاء کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
مشیر خزانہ شوکت ترین اور وزیر داخلہ شیخ رشید احمد اجلاس میں شرکت کےلئے وزیر اعظم ہاؤس پہنچ گئے ہیں۔
وفاقی وزراء اور حساس اداروں کے سربراہان وزیر اعظم ہاؤس پہنچ گئے ہیں، اجلاس میں ملکی امن وامان اور افغان صورتحال پر مشاورت ہوگی۔
‘افغانستان میں دہشت گردی کی نئی لہر جنم لے سکتی ہے’
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ افغانستان میں صورتحال خراب ہونے سے دہشت گردوں کو پنپنے کا موقع مل جائے گا، دہشت گردی کے خلاف کی گئی کاوشیں ملیا میٹ ہو جائیں گی۔
وزیرخارجہ نے او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاس کے حوالے سے اپنے اہم بیان میں کہا کہ انشاء اللہ 19 دسمبر کو اسلام آباد میں او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کا اجلاس منعقد کیا جا رہا ہے، اس اجلاس کا واحد ایجنڈا افغانستان کی صورتحال ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان سیٹیزن پورٹل نے اوورسیز پاکستانی کو انصاف فراہم کرکے نئی مثال رقم کر دی
انہوں نے بتایاکہ میں آج دنیا کو باور کروانا چاہتا ہوں کہ اگر افغانستان کی صورتحال پر سنجیدگی کا مظاہرہ نہ کیا گیا تو افغانستان میں ابھرتا ہوا انسانی بحران سنگین صورتحال اختیار کر سکتا ہے۔
واضح رہےکہ آج سانحہ سیالکوٹ کے پیش نظر اہم مشاورتی اجلاس بھی طلب کیا گیا ہے۔
اجلاس میں سیالکوٹ جیسے واقعات کی روک تھام کے لیے حکمت عملی پر غور ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News