Advertisement
Advertisement
Advertisement

سيالکوٹ کے واقعہ کی شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جائینگی، نور الحق قادری

Now Reading:

سيالکوٹ کے واقعہ کی شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جائینگی، نور الحق قادری
نورالحق قادری

نور الحق قادری نے کہا ہے کہ سيالکوٹ کے واقعہ کی شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جائینگی۔

وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے سیالکوٹ میں سری لنکن شہری کے قتل پر اظہار افسوس  کرتے ہوئے کہا کہ پوری ریاست اور پاکستانی شہری اس بہیمانہ واقعہ کی مذمت کر رہے ہیں۔

نور الحق قادری کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت اور سیالکوٹ انتظامیہ کو 24 گھنٹے کے اندر مجرموں تک رسائی اور گرفتاری کے احکامات دیئے جا چکے ہیں، سيالکوٹ کے واقعہ کی شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جائینگی۔

انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ کا واقعہ ماورائے عدالت اور ملک میں مذہبی منافرت پیدا کرنے کی گھناؤنی کوشش ہے۔ ہر غیر ملکی اور غیر مسلم پاکستانی کے مال و جان کے حفاظت ریاست کی ذمہ داری ہے۔

وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری  کا مزید کہنا تھا کہ اس طرح کے واقعات عالمی سطح پر پاکستان کے بدنامی کے باعث بنتے ہیں، گستاخی رسول اور توہین مذہب کی  سزا کیلئے ملکی قوانین موجود ہیں ہر مجرم کو قانوں کے سامنے لایا جائے گا۔

Advertisement

یاد رہے کہ پنجاب کے شہر سیالکوٹ میں ایک انتہائی افسوس ناک واقع پیش آیا جہاں توہین مذہب اور گستا خی پر نجی فیکٹری راجکو انڈسٹری کے جنرل مینیجر کو مشتعل ہجوم نے تشدد کر کے قتل  کر دیا جس کے بعد اس کی لاش کو آگ لگا دی ۔

مظاہرین نے تشدد کرتے وقت لبیک لبیک کے نعرے لگائے جبکہ مشتعل افراد نے فیکٹری کا بھی گراؤ کر لیا اور وزیر آباد روڈ ٹریفک کے لئے بند کر دیا۔

 سیالکوٹ پولیس کا واقعے کے حوالے سے کہنا تھا کہ ہلاک ہونے والے شہری کی شناخت پریا نتھا کمارا کے نام سے ہوئی ہے۔ یہ سیالکوٹ کے وزیر آباد روڈ پر واقع ایک نجی فیکڑی میں بحثیت ایکسپورٹ مینیجر کے خدمات انجام دے رہے تھے۔

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کے پاس ایک انتہائی بری طرح جلی ہوئی لاش لائی گئی ہے جو پوری طرح راکھ بن چکی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر