Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ماہرہ خان نے سیالکوٹ واقعے پر ردِ عمل دے دیا

Now Reading:

ماہرہ خان نے سیالکوٹ واقعے پر ردِ عمل دے دیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ ماہرہ خان نے سیالکوٹ واقعے پر ردِ عمل دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ ماہرہ خان نے وزیر اعظم عمران خان سے واقعے پر ایکشن لینے اور  انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔

ماہرہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جواب، انصاف اور ملک سے اس عفریت کو ختم کرنے کے لیے آپ کی طرف دیکھ رہی ہوں میں۔

مشتعل افراد کا دعویٰ ہے کہ مقتول نے مبینہ طور پر مذہبی جذبات مجروح کیے تھے، مشتعل افراد نے فیکٹری میں توڑ پھوڑ بھی کی۔

اس واقعے کے حوالے سے ڈی پی او کا کہنا ہے کہ غیرملکی منیجر کی ہلاکت کے واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہے۔

تاہم وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بھی واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کرلی۔

Advertisement

عثمان بزدار نے کہا کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

واضح رہے کہ سیالکوٹ میں نجی فیکٹری کا سری لنکن منیجر فیکٹری ملازمین کے تشدد سے ہلاک ہوگیا، مشتعل افراد نے لاش کو سڑک پر گھسیٹا اور آگ لگا دی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ویب سیریز ’ہیرا منڈی‘ نے نیٹ فلکس پر اہم ریکارڈ قائم کردیا
"ہیرا منڈی" فکشنل کہانی ہے، اسے تاریخ کے تناظر میں نہ دیکھا جائے؛ سوناکشی سنہا
دو بیٹیوں کی ماں ہونے کے باوجود دوبارہ کسی سے محبت ہوگئی؛ اداکارہ شگفتہ اعجاز
معروف ہدایتکار کو 8 سال قید کی سزا
میٹ گالا 2024 میں شرکت کیلئے عالیہ بھٹ نے کتنی رقم ادا کی؟ جان کر آپکے ہوش اُڑ جائیں گے!
تاریخی ڈراما ’صلاح الدین ایوبی‘ پاکستان میں ریلیز
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر