ویسے تو آئے دن سوشل میڈیا پر مختلف ویڈیوز وائرل ہوتی ہیں جس میں دلہن اور دلہے کی شادی کے دوران عجیب و غریب واقعات دیکھنے کو ملتے ہیں۔
ایسی ہے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جس میں دلہن نے شادی میں ارطغرل کے انداز میں انٹری دے کر مہمانوں کو حیران کردیا۔

وائرل ویڈیو میں دلہن کو شادی کی تقریب میں بالکل ارطغرل کے انداز میں گھوڑے پر انٹری دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

اس ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میں ارطغرل غازی کا ٹائٹل سونگ بھی بج رہا تھا جبکہ دلہن کے ارد گرد اس کے رشتے دار اور دوست ہاتھوں میں تلوار لیے بالکل ارطغرل کے سپاہی بنے ہوئے ہیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو کو صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
