Advertisement
Advertisement
Advertisement

آئی فون میں موجود پوشیدہ اور اچھوتا فیچر کیا ہے؟

Now Reading:

آئی فون میں موجود پوشیدہ اور اچھوتا فیچر کیا ہے؟
آئی فون کریڈٹ کارڈ کی جگہ لینے کو تیار !

آئی فون میں ایک ایسا انوکھا فیچر چھپا ہے جو اب تک بہت سے استعمال کنندگان کی نظروں سے اوجھل ہے۔

اسمارٹ فون میں اسکرین شاٹ لینے کا طریقہ ہر کمپنی نے مختلف رکھا ہوا ہے، کسی  موبائل میں والیوم ڈاؤن اور ہوم بٹن ایک ساتھ دبا کر اسکرین شاٹ لیا جاتا ہے تو کسی موبائل میں اس مقصد کے لیے ایک ڈیڈیکیٹڈ بٹن دیا ہوا ہے جواستعمال کنندہ کو ضرورت کے لحاظ سے صرف اسکرین کے مطلوبہ حصے یا پوری اسکرین کا اسکرین شاٹ لینے کا اہل بناتا ہے۔

جب بات آتی ہے دنیا بھر میں اسٹیٹس سمبل سمجھے جانے والے ایپل آئی فون کی، تو یہ اس ڈور میں بھی غالباً سب سے موبائل ساز کمپنیوں سے آگے نکل گیا ہے۔

آئی فون پر اسکرین شاٹ لینے کے لیے عموماً پاور اور والیوم اپ بٹن کو ایک ساتھ دبایا جاتا ہے، جب کہ ٹچ آئی ڈی والے آئی فون میں یہ کام ہوم اور پاور بٹن کو ایک ساتھ دبا کر کیا جاتا ہے۔

 لیکن آج ہم آپ کو آئی فون مین اسکرین شاٹ لینے کا ایک اچھوتا اور دلچسپ طریقہ بتا رہے ہیں، جس کی مدد سے آپ اپنے دوستوں کو بھی حیران کر سکتے ہیں۔ اور اس کے لیے آپ کو دو بٹن ایک ساتھ دبانے کی زحمت بھی نہیں کرنی پڑی گی اورصرف ایک انگلی کی مدد سے بیک پینل کو تھپتپھا کراسکرین شاٹ لے سکیں گے۔

Advertisement

آئی فون میں اسکرین شاٹ کا یہ اچھوتا فیچر کہاں چھپا ہے ؟

ایپل کمپنی نے آئی او ایس 14 اپ ڈیٹ میں اپنے استعمال کنندگان کے لیے ایک نیا فیچر’ accessibility ‘ متعارف کرایا، جس کی مدد سے اسکرین شاٹ کو محفوظ کرنا زیادہ آسان ہوگیا ہے۔ لیکن یاد رہے کہ یہ فیچر صر ف آئی فون 8 اور اس کے بعد آنے والے ماڈل میں ہے۔

Accessibility فیچر میں آپ کی بصری( ویژن)، جسمانی ( فزیکل) سماعت، ( ہیئرنگ) کے مطابق سیکھنے کی ضروریات کو سپورٹ کرنے والے متعدد فیچر فراہم کیے گئے ہیں۔

1۔         اپنے آئی فون میں سیٹنگز( ترتیبات) کو اوپن کریں۔

2۔         اسکرول ڈاؤن کرکے نیچے آئیں اور Accessibility پر ٹیپ کریں۔

Advertisement

3۔         یہاں موجود فزیکل اینڈ موٹر آپشن کے نیچے موجود Touch آپشن پر ٹیپ کریں۔

4۔         اب  بیک ٹیپ (Back Tap )  پر ٹیپ کریں۔ یہاں آپ کو دو آپشنز ’ ڈبل ٹیپ‘ اور ’ ٹرپل ٹیپ‘ دکھائی دیں گے، آپ اپنی مرضی کے حساب سے اسکرین شاٹ کےلیے کسی ایک آپشن کو منتخب کرسکتے ہیں۔

5۔         System کے نیچے موجود Screenshot پر ٹیپ کریں۔

Advertisement

یہ سارے مراحل مکمل کرنے کے بعد اب آپ اپنے آئی فون کے بیک پینل پر محض ’دو بار‘ یا ’تین بار‘ تھپتپھا کر اسکرین شاٹ لے سکیں گے، دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ فیچر آپ کے آئی فون پر حفاطتی کورموجود ہونے کے باوجود بھی کام کرنے کا اہل ہے۔

آئی فون  استعمال کنندگان Accessibility فیچر میں موجود اس ’ ڈبل ٹیپ‘ اور ’ ٹرپل ٹیپ‘ فیچر کو اسکرین شاٹ کے علاوہ کیمرے تک رسائی، نوٹیفیکیشن سینٹر، کنٹرول سینٹر سمیت دیگر بہت سے فنکشنز کے لیے بھی استعمال کرسکتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان میں آج رات مکمل چاند گرہن کا دلکش نظارہ ہوگا
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی نے اہم فیچرز متعارف کروا دیے
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
واٹس ایپ کا نیا فیچر؛ اب نمبر کے بغیر بھی چیٹ ممکن ہوگی
دنیا بھر میں چیٹ جی پی ٹی سروس متاثر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر