
پی سی بی
پاکستان کرکٹ بورڈ نے لیگ اسپنر یاسر شاہ پر لگنے والے الزامات پر رد عمل دیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے میڈیا میں چلنے والے خبروں پر رد عمل سامنے آیا ہے جس میں قومی ٹیسٹ ٹیم کے لیگ اسپنر یاسر شاہ پر مبینہ طور پر جنسی ہراسانی کے الزامات عائد کیے جارہے ہیں۔
ترجمان پی سی بی نے کہا کہ ہمارے علم میں آیا ہے کہ ہمارے سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ ایک کھلاڑی پر چند الزامات عائد کیے گئے ہیں ، کرکٹ بورڈ فی الحال اس حوالے سے معلومات اکٹھی کررہا ہے تاہم جب تک اس سلسلے میں مکمل حقائق سامنے نہیں آجائے اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ریکارڈ ساز قومی ٹیسٹ کرکٹر بڑی مشکل میں پھنس گئے
واضح رہے اسلام آباد کے تھانہ شالیمار میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر یاسر شاہ کے قریبی دوست فرحان کو 14 سالہ لڑکی کے ساتھ مبینہ جنسی زیادتی کے مقدمہ میں نامزد کیا گیا ہے اور ایف آئی آر میں یاسر شاہ پر بھی مبینہ طور پر سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
متاثرہ لڑکی کی جانب سے دیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ یاسر شاہ کے دوست نے مجھے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور قومی کرکٹ نے ان کی بھرپور معاونت کی۔
متاثرہ لڑکی کے مطابق فرحان نے اسے بلیک میل کر کے ایک نجی کیفے میں لے جاکر دوبارہ زیادتی کا نشانہ بنایا ۔ متن میں کہا گیا ہے کہ یاسر شاہ کو واٹس ایپ کے ذریعے اس معاملے سے آگاہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ وہ ویسٹ انڈیز میں ہیں آپ فرحان سے فرح کی شادی کروا دیں ۔
پولیس نے مقدمہ درج ہونے کی تصدیق کردی ہے جبکہ واقعے کی تحقیقات کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News