قومی کرکٹ ٹیم کو ٹیسٹ کرکٹ میں بے شمار فتوحات دلوانے والے ریکارڈ ساز لیگ اسپنر یاسر شاہ بڑی مشکل میں پھنس گئے۔
ذرائع کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی یاسر شاہ کے قریبی دوست کے خلاف جنسی زیادتی کے الزام پر مقدمہ درج ہوا ہے جس میں یاسر شاہ پر بھی مبینہ طور پر سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
ٹیسٹ کرکٹر کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ شالیمار میں عصمت دری اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
متاثرہ لڑکی کی خالہ سمیرا کی جانب سے درج کرائی گئی ایف آئی آر میں یاسر شاہ پر بھی مبینہ طور پر سنگین الزامات لگائے گئے ہیں۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق یاسر شاہ کے دوست فرحان نے متاثرہ لڑکی سے گن پوائنٹ پر زیادتی کی اور ویڈیو بھی بنائی۔ بعد ازاں فرحان نے متاثرہ لڑکی کو دھمکی دی کہ اگر کسی کو بتایا تو ویڈیو وائرل کردے گا ۔
ایف آئی آر کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ فرحان نے متاثرہ لڑکی کو یاسر شاہ سے بھی دھمکی دلوائی ۔ یاسر شاہ نے دھمکی دی کہ وہ بین الاقوامی کرکٹر ہے انہیں کسی بھی مقدمے میں پھنسادے گا ۔
متاثرہ لڑکی فرح کے مطابق فرحان نے اسے بلیک میل کر کے ایک نجی کیفے میں لے جاکر دوبارہ زیادتی کا نشانہ بنایا ۔
متن میں کہا گیا ہے کہ یاسر شاہ کو واٹس ایپ کے ذریعے اس معاملے سے آگاہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ وہ ویسٹ انڈیز میں ہیں آپ فرحان سے فرح کی شادی کروا دیں ۔
پولیس نے مقدمہ درج ہونے کی تصدیق کردی ہے جبکہ واقعے کی تحقیقات کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News