Advertisement
Advertisement
Advertisement

اصل مسئلہ گیس بحران نہیں، حکومت کی کرپشن اور نااہلی کا ہے، شہباز شریف

Now Reading:

اصل مسئلہ گیس بحران نہیں، حکومت کی کرپشن اور نااہلی کا ہے، شہباز شریف
وزیر اعظم کا راول چوک فلائی اوور منصوبے میں تاخیر کی تحقیقات کا حکم

وزیر اعظم کا راول چوک فلائی اوور منصوبے میں تاخیر کی تحقیقات کا حکم

شہباز شریف نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اصل مسئلہ گیس کے بحران کا نہیں، موجودہ حکومت کی کرپشن اور نااہلی کا ہے جو خود بحران پیدا کردیتا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے ملک میں گیس کے شدید بحران پراظہارِ تشویش کرتے ہوئے کہا کہ سردیوں میں صبح، دوپہراور شام کو گھروں کو گیس دینے کا حکومتی وعدہ بھی جھوٹ نکلا۔ حکومت نے وعدہ کیا تھا کہ گھریلو صارفین کو کم ازکم تین اوقات گیس فراہم ہوگی لیکن یہ بھی نہ ہوسکا۔

شہبازشریف نے کہا کہ حکومت کی مجرمانہ غلفت کے نتیجے میں عوام کھانا پکانے سے بھی محروم ہوچکے ہیں۔ بچے بھوکے پیٹ اسکول جانے پرمجبور ہیں لیکن حکومت کو احساس نہیں ہے۔ ہماری مائیں، بہنیں، بیٹیاں ناشتہ اورکھانا پکانے میں بھی انتہائی مشکل کا شکار ہیں۔ گھروں میں اتنی گیس بھی نہیں آرہی کہ خواتین گھروں میں کھانا پکا سکیں۔

صدر مسلم لیگ ن نے کہا کہ عمران نیازی کی نااہلی اورکرپشن کی وجہ سے آج  پورے پاکستان سے گیس غائب ہے۔ حکومت کا دعوی تھا کہ برآمدی صنعت کی خاطر لوکل صنعت کو گیس کی فراہمی بند کر رہے ہیں۔ لوکل تو کیا برآمدی صنعت کو بھی گیس بند ہے، یہ نالائقی اور کرپشن نہیں تو اور کیا ہے؟

Advertisement

قائدِ حزبِ اختلاف نے کہا کہ صنعتوں کو گیس نہیں ملے گی تو بے روزگاری مزید بڑھے گی۔ ٹیکس کہاں سے وصول ہوں گے؟ برآمدی صنعت کو گیس نہیں ملے گی تو ایکسپورٹ کے ڈالر کہاں سے آئیں گے؟ خود حکومتی ٹیم کے سابق رکن اعتراف کرچکے ہیں کہ عمران نیازی حکومت ملک کی معیشت کا دیوالیہ نکال چکی ہے۔

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ گیس کا بحران سراسر پی ٹی آئی حکومت کی کرپشن اور نااہلی نے پیدا کیا ہے۔ نوازشریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) کی گیس کا مکمل انفراسٹرکچر لگایا تھا۔ اتنی گیس لائی جا سکتی تھی جس سےعوام اور صنعت دونوں کی ضروریات کو بہ خوبی پورا کیا جاسکتا تھا۔

انھوں نے مذید کہا کہ حکومت اہل ہوتی تو بروقت گیس خریدتی، نظام میں گنجائش موجود تھی، صرف بروقت انتظامات درکار تھے جو نہ ہوئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
حکومت نے 24 سرکاری ادارے فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا، وزیر خزانہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر