Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمران خان کے دور میں پاک امارات تعلقات کو نئی جہت ملی ہے، شہباز گل

Now Reading:

عمران خان کے دور میں پاک امارات تعلقات کو نئی جہت ملی ہے، شہباز گل

شہباز گل کی عبوری ضمانت میں 26 جنوری تک توسیع

شہباز گل نے کہا ہے کہ عمران خان کے دور میں پاک امارات تعلقات کو نئی جہت ملی ہے۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ متحدہ عرب امارات کے قومی دن پر انکی قیادت اور عوام کو نیک خواہشات اور مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

شہباز گل کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کے دور میں پاک-امارات تعلقات کو نئی جہت ملی ہے اور انشاللہ آنے والے وقت میں ہمیشہ ایک دوسرے کا ساتھ دینے والے پاک امارات مثالی برادرانہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔

دوسری جانب متحدہ عرب امارات کے 50ویں قومی دن کے موقع پر منعقدہ تقریب میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم نہ صرف متحدہ عرب امارات کے اتحاد کی گولڈن جوبلی منا رہے ہیں بلکہ اس وقت پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان سفارتی تعلقات کو بھی 50 سال مکمل ہو گئے ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میں پاکستان کی قیادت کی طرف سے متحدہ عرب امارات کی قیادت کو تہہ دل سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان بہترین برادرانہ تعلقات ہیں جو مشترکہ ورثے اور کثیر جہتی تعاون پر مبنی ہیں۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات نے جو فقیدالمثال ترقی کے مدارج طے کیے ہیں وہ متحدہ عرب امارات کے بانی محترم شیخ زاید بن سلطان النہیان کی دور اندیش قیادت کے بغیر ممکن نہیں تھے۔ اس عظیم رہنما کو پاکستان سے بہت لگاؤ ​​تھا۔ انہوں نے پاکستان میں بہت سے سماجی و اقتصادی منصوبوں میں ذاتی دلچسپی لی اور پاکستانی ورکرز کو متحدہ عرب امارات میں کام کرنے کا موقع دیا۔ یہ پاکستانی، پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان ایک مضبوط پل کا کردار ادا کرتے ہیں۔

Advertisement

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عمران خان کے وزیر اعظم منتخب ہونے کے بعد پاکستان اور یو اے ای کے تعلقات مزید مضبوط ہوئے۔ وزیر اعظم عمران خان اور عزت مآب محمد بن زید النہیان کے بار بار ہونے والے دوروں نے ہمارے دوطرفہ تعلقات میں مزید وسعت پیدا کی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حب ڈیم مکمل بھر گیا،قابل استعمال ذخیرہ 6 لاکھ 46 ہزار ایکڑفٹ ہوگیا
کراچی، کورنگی جانے والے راستوں پر شدید ٹریفک جام کا وزیر اعلیٰ نے نوٹس لے لیا
8 سال بعد گھریلو گیس کنکشنز کی پابندی ختم کردی گئی
جلال پور پیر والا چاروں طرف سے سیلابی پانی میں گھر گیا، انخلا جاری
عراقی فضائیہ کے کمانڈر پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے معترف
مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر