Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان کی بدحالی کے اصل ذمہ دار بھٹو اور شریف خاندان ہیں، وزیر اعظم

Now Reading:

پاکستان کی بدحالی کے اصل ذمہ دار بھٹو اور شریف خاندان ہیں، وزیر اعظم
وزارت اعلیٰ کے الیکشن

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی بدحالی کے اصل ذمہ دار بھٹو اور شریف خاندان ہیں۔

عرب نیوز چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں وزیر اعظم نے کہا کہ غریب ممالک اپنے وسائل کی وجہ سے غریب ہرگز نہیں، کوئی بھی ملک غریب اس لیے ہوتا ہے کہ اس کی لیڈر شپ کرپٹ ہوتی ہے۔ پاکستان میں وسائل کی کوئی کمی نہیں، ہم پاکستان کو خوشحال بنانا چاہتے ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ میری سیاست کا مقصد پاکستان کو کرپٹ حکمرانوں سے پاک کرنا ہے، ہمارا مقابلہ 2 ایسے کرپٹ حکمران خاندانوں سے ہے جو بہت دولت مند ہیں۔ پاکستان کی بدحالی کے ذمہ دار بھی یہی دونوں خاندان ہیں۔ بھٹو اور شریف خاندان نے وسائل کا ناجائز استعمال کیا، یہ دونوں خاندان سیاست نہیں کرتے بلکہ یہ ملک میں خاندانی نظام قائم کرنا چاہتے ہیں۔

متعلقہ خبر: عوام کا پیسہ باہر لے جانے والوں سے ہرگز بات نہیں ہوگی، وزیر اعظم

افغانستان کے حوالے سے وزیر اعظم نے کہا کہ امریکا نے افغانستان میں نام نہاد جنگ کے نام پر 20 سال تک قبضہ کیے رکھا حالانکہ نائن الیون کے واقعے میں کوئی افغان ملوث نہیں تھا، پتہ نہیں امریکی افغانستان میں کیا اہداف حاصل کرنا چاہتے تھے۔

Advertisement

افغانستان کی موجودہ صورت حال کے حوالے سے وزیر اعظم نے کہا کہ افغانستان کے ایک کروڑ چالیس لاکھ لوگ امداد کے منتظر ہیں، عالمی برادری نے افغان عوام کی مدد نہ کی تو خطے میں بحران پیدا ہوسکتا ہے، افغانستان میں بحران سے شدت پسند تنظیمیں فائدہ بھی اٹھاسکتی ہیں۔

بھارت سے متعلق وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت میں انتہا پسندوں اور جنونیوں کی حکومت ہے، خدشہ ہے بی جے پی  پاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی جنگ نہ چھیڑ دے۔ بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیں گے ۔

متعلقہ خبر: بھارت سازگار ماحول پیدا کرے تو پاکستان بھی اقدامات کرے گا، وزیر اعظم

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے، 80 لاکھ کشمیری ایک کھلی جیل میں زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں، ہم نے پوری دنیا میں کشمیریوں کے لیے آواز بلند کی ہے اور کرتے رہیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد اور تہران کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز، افتتاحی پرواز روانہ
زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑی کمی ریکارڈ
سینیٹ کا اجلاس کل صبح طلب، آئینی ترمیم شامل نہیں
وزیراعظم سے ترک وزیر داخلہ کی ملاقات، پاکستان-ترکیہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کا عزم
اراکین قومی اسمبلی کی ماہ ستمبر کی تنخواہوں کی ہوشربا تفصیلات سامنے آگئیں
کراچی: جناح اسپتال میں ڈاکٹرز کی افسرشاہی، مریض رل گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر