Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی اور سندھ کےعوام صوبائی حکومت سے حق مانگ رہےہیں، اسد عمر

Now Reading:

کراچی اور سندھ کےعوام صوبائی حکومت سے حق مانگ رہےہیں، اسد عمر

اسد عمرکا کہنا ہےکہ کراچی اور سندھ کےعوام صوبائی حکومت سے حق مانگ رہےہیں۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمرنے پریس کا نفرنس کرتے ہوئے کہاکہ کراچی پانی کےلیے ترستا ہے، کراچی کو 26 کروڑگیلن پانی 2023 تک مہیا کردیا جائےگا، سندھ حکومت سے ویکسین تک خریدی نہیں جاتی۔

وفاقی وزیرنے کہاکہ گورنر کو بل مسترد کرکے بھیجنے پرخراج تحسین پیش کرتا ہوں ، گورنر نے حقیقی معنوں میں سندھ کےعوام کی نمائندگی کی۔

انہوں نے کہاکہ تعمیرات کے آرڈیننس میں ابہام ہے، محمودآباد نالے کا کام مکمل ہوچکا،اگلے2ماہ میں کھل جائےگا ،ناصر شاہ آئیں ساتھ کھڑے ہوکر بات کرتے ہیں۔

اسد عمر نے کہاکہ کراچی کے 3 بڑے نالوں کی صفائی کی ہے، کراچی ٹرانسفارمیشن پلان میں 5 منصوبے وفاق کے تھے، کراچی کے پانچوں منصوبوں پر ٹھوس پیشرفت ہورہی ہے،12 سال سے کھٹائی میں پڑا منصوبہ صوبے سے وفاق نے لے لیا۔

Advertisement

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی  نے کہاکہ وزیراعظم کل گرین لائن منصوبے کا افتتاح کریں گے۔

اس موقع پر گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہاکہ  گرین لائن مقررہ وقت پر چلے گی ، 15 دن کے ٹرائل پربسیں چلیں گی ،وزیراعظم عمران خان کل گرین لائن کا افتتاح کرینگے،پیپلزپارٹی نے 13 سال میں کراچی کو ایک بس نہیں دی۔

گورنرسندھ نے کہاکہ گرین لائن بس میں آج سب کےساتھ سفر کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: جناح اسپتال میں ینگ ڈاکٹرز کو تنخواہیں نہ ملنے پر احتجاج کی کال
کراچی چڑیا گھر کی مادہ ریچھ رانو کو اسلام آباد منتقل کرنے کی تیاریاں
پاکستان میزبانوں کی درخواست پر افغان طالبان سے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر رضامند
جہلم میں بااثر زمیندار کا حیوانیت بھرا ظلم، گائے کی ٹانگ کاٹ دی
چین کا پاکستانی خلا بازوں کو تربیت دینے کا باضابطہ اعلان
کراچی، گھر کی چھت توڑ کر سریا نکالنے والا باپ ملبے تلے دب کر جاں بحق، بیٹا زخمی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر