Advertisement
Advertisement
Advertisement

جنید صفدر کی شادی، مریم نواز کی عوام سے درخواست

Now Reading:

جنید صفدر کی شادی، مریم نواز کی عوام سے درخواست
مریم نواز

مریم نواز نے جنید صفدر کی شادی سے متعلق عوام سے درخواست کر دی۔

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ میرے بیٹے جنید صفدر کی شادی نجی اور خاندانی معاملہ ہے، میں دوسری ماؤں کی طرح سیاسی بیان بازی کا نشانہ بنے بغیر یہ لمحات منانے کی مستحق ہوں۔

Advertisement

مریم نواز نے کہا کہ میں میڈیا اور باقی سب سے عاجزی کے ساتھ درخواست کرتی ہوں کہ وہ خاندان کے رازداری کے حق کا احترام کریں۔

اپنے پیغام میں پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے آخر میں شکریہ بھی لکھا۔

دوسری جانب وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر نے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے ٹویٹ پر جوابی اور تنقیدی ٹویٹ کیا ہے۔

انہوں نے مریم نواز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا  کہ آپ بلکل ٹھیک کہہ رہی ہیں، تاہم آپ نے دو ماہ پہلے وزیر اعظم اور وزراء پر میچ دیکھنے کے حوالے سے کچھ سیاسی تبصرہ کیا تھا، آپ نے وزیر اعظم کی اہلیہ کے بارے میں بھی افسوسناک  باتیں کی ہیں۔

حماد اظہر کا کہنا تھا کہ آپ کا میڈیا سیل بھی زیادہ تر لوگوں کی ذاتیات پر افواہیں پھیلاتا ہے، بہرحال میں سب سے گزارش کروں گا کہ ذاتی معاملات پر کسی بھی قسم کے تبصرے یا بحث سے گریز کریں۔

وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر کا مزید کہنا تھا کہ ہر فرد کی نجی زندگی مقدس ہے اور کسی بھی حالت میں اس کی خلاف ورزی نہیں ہونی چاہیے، خواہ دوسرے شخص کا طرز عمل ایسے حالات میں برابری سے نیچے رہا ہو۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
صحیح سمت کیلیے مساوی تعاون ناگزیر ہے، شہباز شریف کا ریاض میں کانفرنس سے خطاب
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
وزیراعظم آزاد کشمیر کو مستعفی ہونے کا پیغام، پیپلز پارٹی نے آج کی مہلت دے دی
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر