
بھارت کے سابق کھلاڑی وسیم جعفر نے کہا ہے کہ انڈین کرکٹ ٹیم کا ایک کھلاڑی میچ کا پانسہ ایک گھنٹے میں بدل سکتا ہے۔
سابق بھارتی بیٹسمین 43 سالہ وسیم جعفر نے نیوز 18 کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ انڈین کرکٹ ٹیم ایک متوازن سائیڈ ہے اور ہر شعبے میں جنوبی افریقہ سے کم نہیں ہے۔
وسیم جعفر نے کہا مہمان ٹیم کے لئے بیٹنگ میں صرف ویرات کوہلی پر انحصار کرنا نقصان دہ ہو سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دیگر بیٹسمینوں کو بھی اپنی ذمہ داریاں نبھانا ہوں گی، اور انڈین بیٹنگ سائیڈ بہت اچھی ہے۔
سابق بیٹسمین نے کہا کہ ٹیم انڈیا میں ویرات کولہی کے علاوہ اچھے بیٹسمین ہیں اور ہمارے بیٹرز میں سے کوئی ایک بھی میچ کا پانسہ پلٹ سکتا ہے۔
وسیم جعفر نے کہا کہ سینچورین میں اتوار کو سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ سے قبل بیٹرز کو خوب تیاری کرنا ہوں گی، کیونکہ روہت شرما اس سیریز میں ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔
وسیم جعفر نے کہا کہ اسکور بورڈ پر رنز لگانے ہوں گے 2018 کی سیریز میں صرف ویرات کوہلی ہی واحد بیٹسمین تھے جنہوں نے جنوبی افریقہ کے بالرز کا ڈٹ کر مقابلہ کیا تھا۔
دیگر بیڑز کو ویرات کے ساتھ اپنے رنز کا حصہ ملانا ہو گا۔
وسیم جعفر نے بھارتی پیس بیٹری پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور کہا کہ مجھے محمد شامی اور جسپریت بمرا سے اس سیریز میں کافی توقعات ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News