Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

امراضِ قلب میں سوزش کا کردار سمجھنے میں اہم پیشرفت

Now Reading:

امراضِ قلب میں سوزش کا کردار سمجھنے میں اہم پیشرفت

ہم جانتے ہیں کہ انفلیمیشن یا اندرونی جلن خواہ سینے میں ہو یا پھر پیٹ میں، اگر بہت عرصے تک برقرار رہے تو کئی امراض کی وجہ بن سکتی ہے۔ اس ضمن میں اب امراضِ قلب کی وجہ بننے والی سوزش کی جڑ کو سمجھنے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

میساچیوسیٹس جنرل ہاسپٹل  کے سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ جلن والے روغنی مرکبات دل کی شریانوں میں جمع ہوتے رہتے ہیں اور پلاک بن کر ان کا راستہ تنگ بنادیتے ہیں۔ اس کے بعد خون کی روانی متاثر ہوتی ہے اور عارضہ قلب لاحق ہوجاتا ہے۔

ماہرین کے مطابق دل کے مریضوں کے لہو میں خون کے سفید خلیات وافر طور پر بننے لگتے ہیں۔ ان کےگرد کولیسٹرول لپٹا ہے اور چکنائیاں اسے مزید بڑھادیتی ہیں۔ یہ ساری جسمانی آلودگیاں خون سے ہی سفر کرتی ہیں اور دل تک پہنچنے لگتی ہیں۔ وہاں خون کی تندرست اور کشادہ نالیوں (شریانوں ) میں جمع ہوکر انہیں تنگ کرکے کئی بیماریوں کی وجہ بنتی ہیں۔

لیکن اس کی ابتدا کیسے ہوتی ہے اور آخراس کی جڑ کہاں ہے؟ ماہرین نے اب اس عمل پر غورکیا اور بہت اہم حقائق پیش کئے ہیں۔

سائنسدانوں نے کئی برس چوہوں پر تحقیق کی تو معلوم ہوا کہ ہڈیوں کے اندر گودے یعنی بون میرو میں ان کا کردار بہت اہم ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ہڈیوں کےاندر گودے کی نالیوں اور راستوں میں تبدیلی ہوتی رہتی ہے اور یوں آخرکاریہ خون میں جاتے ہیں۔ اور پھر شریانوں میں ٹھوس ٹکڑوں کی صورت میں یہ جمع ہوتے رہتے ہیں۔

Advertisement

اس اہم تحقیق کے بعد اب ہماری توجہ بون میرو کی جانب ہوگئ ہے اور مزید تحقیق سےامراضِ قلب کو جڑ سے ختم کرنے میں مدد مل سکے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ورزش نہ کرنے سے جسم پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
مرد یا خواتین؛ کون زیادہ عرصے تک بیماریوں کا سامنا کرتا ہے؟
کیا آپ بھی دوسروں کا نام بھول جاتے ہیں؟ یہ عمل یاداشت میں بہتری لا سکتا ہے
رات کے کھانے کے بعد چہل قدمی کرنے کے یہ فوائد آپکو ضرور پسند آئیں گے
کیا آپ پپیتا کھانے کے یہ فوائد جانتے ہیں؟
سائنس کے مطابق کون سی غذائیں دماغ کے لیے بہترین ہیں؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر