
اسد عمر کی زیر صدارت گریٹر کراچی واٹر سپلائی پروجیکٹ کا جائزہ اجلاس ہوا ہے۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت گریٹر کراچی واٹر سپلائی پروجیکٹ کے فور پر پیشرفت کاجائزہ اجلاس ہوا جس میں ایڈیشنل سیکرٹری ڈویلپمنٹ ، پروجیکٹ ڈائریکٹر ، پروجیکٹ کنسلٹنٹس اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
پروجیکٹ ڈائریکٹر نے اجلاس میں کے فور منصوبے پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ واپڈا نے کے فور کا نظرثانی شدہ ڈیزائن مکمل کر لیا ہے ، پروجیکٹ کا کام تین سے چارمہینوں میں شروع ہوگا ، منصوبہ اکتوبر 2023 تک مکمل کیا جائے گا۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ منصوبہ بندی، ڈیزائن، اور خریداری کی سرگرمیاں پروجیکٹ کی ٹائم لائن کے مطابق ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: گلگت بلتستان میں سڑکوں کی تعمیر سے سیاحت کے لیے نئی راہیں کھلیں گی ، اسد عمر
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ پمپنگ اسٹیشنز کو چلانے اور مجوزہ آبی ذخائر میں پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔
پروجیکٹ ڈائریکٹر نے کہا کہ کے فور ڈیزائن ایک ماڈیولر اپروچ کے ساتھ تیار کیا گیا ہے جس کے 5 پمپنگ اسٹیشن ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News