Advertisement
Advertisement
Advertisement

عدالت کا اورنگی،بلدیہ ٹاؤن میں 4 ہزار کے قریب پلاٹوں سے قبضہ ختم کرانے کا حکم

Now Reading:

عدالت کا اورنگی،بلدیہ ٹاؤن میں 4 ہزار کے قریب پلاٹوں سے قبضہ ختم کرانے کا حکم
سندھ ہائی کورٹ

غیرقانونی تعمیرات؛ کے ڈی اے، ایس بی سی اے اور ایس ایس پی ملیر سے جواب طلب

سندھ ہائیکورٹ نے اورنگی اور بلدیہ ٹاؤن میں کاٹیج انڈسٹریز کی زمین پر قبضے کے خلاف درخواست کی سماعت پر انڈسٹری کے لیے مختص 4 ہزار کے قریب پلاٹوں سے قبضہ ختم کرنے کا حکم دے دیا۔

سندھ ہائی کورٹ نے کے ایم سی،  بورڈ آف ریونیو ،چیف سیکرٹری کو دو دن میں زمین کا سروے مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے محکمہ سندھ، قانون نافذ کرنےوالے اداروں کو معاونت کرنے کی ہدایت کردی۔

عدالت نے کہا کہ سروے کے دوران اگرکوئی رکاوٹ ڈالتا ہے تو اس سے نمٹا جائے۔ انڈسٹریز کے لیے مختص زمین پر قبضہ ہوچکا ہے تو مکمل طور پر وا گزار کرایا جائے۔

کے ایم سی نے عدالت کو بتایا کہ کاٹیج انڈسٹریز کے لیے اورنگی اور بلدیہ ٹاؤن میں چار ہزار کے قریب چھوٹے تاجروں کو پلاٹ الاٹ کیے گئے تھے۔ محکمہ بورڈ آف ریونیو نے کچھ زمین دیگر لوگوں کو الاٹ بھی کردی۔ کے ایم سی نے اعتراف کیا کہ زمین کے کافی حصے پر قبضہ بھی ہوچکا ہے۔

جسٹس ظفر احمد راجپوت نے پوچھا کہ  اس زمین پر کیا بننا تھا؟

Advertisement

حسن عابدی وکیل کے ایم سی نے بتایا کہ زمین اسمال اور کاٹیج انڈسٹریز کے لیے مختص کی گئی تھی۔ اس زمین پر چھوٹی انڈسٹری لگنی تھی۔

جسٹس ظفر احمد راجپوت نے کہا کہ چار ہزار فیکٹری میں اگر دس دس ملازمین کو کام ملتا ہے تو 40 افراد کے روزگار کا ذریعہ بنے گا جس سے کراچی اور صوبے کے لیے ریونیو پیدا ہوگا اور سندھ حکومت کے ٹیکس آمدنی میں اضافہ ہوگا۔ کم سے کم وقت میں پروجیکٹ مکمل جائے۔

عدالت نے کے ایم سی اور دیگر اداروں سے 17 دسمبر کو پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میرپور ماتھیلو: دیرینہ دشمنی پر فائرنگ، صحافی اور کمسن بچی جاں بحق
سیکیورٹی فورسز کے نڈر سپوتوں کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی، وزیراعظم
پنجاب میں بلدیاتی الیکشن دسمبر میں ہونگے، الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ جاری کردیا
اورکزئی میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن؛ لیفٹیننٹ کرنل اور میجر سمیت 11 جوان شہید، 19 دہشتگرد ہلاک
چینی کی مسابقتی قیمتوں کے معاملے میں شوگر ملز کو سپریم کورٹ سے بڑا ریلیف
علیمہ خان کی حاضری سے استثنا کی درخواست خارج، وارنٹ گرفتاری جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر