Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسٹیٹ بینک کی نئی ’آسان موبائل اکاؤنٹ‘ اسکیم؛ اب بینک جائے بغیر اکاؤنٹ کھولیں

Now Reading:

اسٹیٹ بینک کی نئی ’آسان موبائل اکاؤنٹ‘ اسکیم؛ اب بینک جائے بغیر اکاؤنٹ کھولیں
اسٹیٹ بینک آف پاکستان

اسٹیٹ بینک آف پاکستان

اسٹیٹ بینک کی جانب سے ’آسان موبائل اکاؤنٹ‘ اسکیم کا آغاز کیا جارہا ہے جس کے تحت اب صارفین گھر بیٹھے ناصرف بینک اکاؤنٹ کھول سکیں گے بلکہ آپریٹ بھی کریں گے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری اعلامیے کے مطابق 13 دسمبر سے ’’آسان موبائل اکاؤنٹ‘‘ کے نام سے نئی سہولت شروع کی جارہی ہے۔ اس کا مقصد برانچ لیس بینکنگ میں ریموٹ اکاؤنٹ میں مزید آسانی پیدا کرنا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیے: مہنگائی میں کمی کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں

اسکیم کے تحت صارفین بینکوں میں جائے بغیر ہی ناصرف اپنے اکاؤنٹ کھول سکیں گے بلکہ انہیں آپریٹ بھی کریں گے۔

آسان موبائل اکاؤنٹ انٹر نیٹ تک رسائی نہ رکھنے والے کم آمدنی والے طبقات کے لیے اہم کردار ادا کرے گا۔ آسان موبائل اکاؤنٹ خواتین صارفین کو میدان میں لانے کے لیے بھی ایک بہترین طریقہ ہے۔

Advertisement

یہ خبر بھی پڑھیے: نوٹوں کے نئے ڈیزائن کے حوالے سے اسٹیٹ بینک کا اعلان

مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ ’آسان موبائل اکاؤنٹ‘ کے لیے برانچ لیس بینکنگ پرووائیڈرز اور سیلولر فون آپریٹرز ایک انٹرآپریبل پلیٹ فارم مہیا کرنے کے لیے مل کر کام کررہے ہیں۔ یہ طریقہ کار اسٹیٹ بینک، پی ٹی اے نادرا اور برانچ لیس بینکنگ کے 13 پرووائیڈرز، تمام سیلولر فون آپریٹرز (سی ایم اوز) اور ورچوئل ریمی ٹنس گیٹ وے (وی آر جی) کے اشتراک سے تیار کیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سونا آج بھی مہنگا؛ قیمتیں ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں
شہریوں پر مہنگائی کے نئے بوجھ، اخبارات اور صحت کی سہولیات سب سے زیادہ مہنگی
اسٹاک مارکیٹ میں تیزی؛ 100 انڈیکس ایک لاکھ 56 ہزار کی نئی تاریخی حد عبور کر گیا
ڈیجیٹل پاکستان کی جانب اہم قدم، حکومت کا نیشنل سپر ایپ لانچ کرنے کا فیصلہ
تنخواہ دار طبقہ ایف بی آر کے ریڈار پر آ گیا، دو ماہ میں 15 ارب روپے اضافی وصولی
مہنگا سونا مزید مہنگا، قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر